پٹنہ : جے ڈی یو کے ریاستی نائب صدر و کوچا دھامن کشن گنج کے سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں رکن اسمبلی اظہار آصفی بربٹہ میں ایک اجلاس کے دوران نہ صرف میرے خلاف غلط الزامات عائد کر کے لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کی بلکہ اس اجلاس میں ہمارے حمایتی یعنی جنتا دل یو پارٹی کے کارکنوں کو گالیاں دی، ساتھ ہی دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے.JDU Leader Reaction On RJD MLA,Demand Action
جے ڈی یو رہنما نے کہاکہ انہوں نے مجھ پر اور جدیو کارکنان پر شراب تسکری ، نشیلی ادویات خرید فروخت کرنے اور ٹرک لوٹنے کا الزام لگایا ہے جس کی ہم نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ ہم نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ ان تمام الزامات کی جانچ کرائیں، اگر قصوروار پایا گیا تو میرے خلاف کارروائی بھی کی جائے۔اگر الزام لگانے والے غلط ثابت ہوئے تو ان پر کارروائی کی جائے.
یہ بھی پڑھیں:ـArmy Helicopter Crash in Arunachal Pradesh آرمی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کی جائیگی
مجاہد عالم نے کہا کہ موجودہ رکن اسمبلی عظیم اتحاد کے سلسلے میں غلط بیانی کرکے خود اپنی پارٹی کی شاخ کو کمزور کر رہے ہیں، جب راجد سپریمو لالو جی نے راجد کے کسی بھی رہنما کو بیان بازی کرنے سے منع کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی جانچ کرائیں گے. وزیر اعلیٰ سے اس ملاقات میں مجاہد عالم کے علاوہ وزیر مالیت وجے کمار چودھری اور آبی وزیر سنجئے کمار جھا بھی موجود تھے. JDU Leader Reaction On RJD MLA,Demand Action