ETV Bharat / state

Gulam Rasool Balyawi Statement پاکستان سے نمٹنے کے لیے 30 فیصد مسلمانوں کو فوج میں بھرتی کرایا جائے، غلام رسول بلیاولی - بہار نیوز

جنتا دل یونائٹیڈ کے رہنما غلام رسول بلیاولی کے پاکستان اور فوج پر دیئے گئے بیان کے خلاف سیاسی رہنماؤں سمیت وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔وہیں اپوزیشن نے نتیش کمار سے بلیاولی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 15, 2023, 8:46 AM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے نوادہ میں ایک پروگرام سے خطاب کے دوران جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے رہنما غلام رسول بلیاولی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کے ساتھ ڈیل کرنے سے ڈرتے ہیں تو فوج میں 30 فیصد مسلم نوجوانوں کو جگہ دیں، پاکستان ایک آنکھ نہیں دکھا سکے گا۔ان کے اس بیان کے بعد تنازع ہوگیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا کہ بلیاولی نے فوج کی توہین کی ہے جب کہ جے ڈی یو نے بھی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ ہی جے ڈی یو لیڈر نے بھی بلیاوی کے بیان پر اعتراض کیا ہے۔ جے ڈی یو کے چیف ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک کے فوج کی خدمات پر کسی بھی مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے۔ ساتھ ہی فوجی سروس کے اگنی ویروں کے معاملے پر جو ہماری مخالفت تھی، پنشن اور دیگر سہولیات میں کٹوتی کر دی گئی ہے۔ پھر بھی ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر سوال اٹھانا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

جے ڈی یو کے ترجمان ابھیشیک جھا نے کہا کہ ہماری پارٹی کا ہمیشہ یہ ماننا رہا ہے کہ فوج کی بہادری اور شجاعت پر سوال اٹھانے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ ہماری جماعت ہمیشہ فوج کے تئیں احترام کا جذبہ رکھتی ہے۔ یہ سیاست کا معاملہ نہیں ہے، فوج کا حوصلہ ہمیشہ بلند ہونا چاہیے۔ فوج نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، فوج کے ہزاروں جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ تب ہی ملک کی سرحد محفوظ رہتی ہے۔ غلام رسول بلیاوی کس حیثیت سے بیان دے رہے ہیں سمجھ سے بالاتر ہے۔

وہیں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے جب اس بیان سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'دھت، کون کیا بولتا ہے۔ ہم تو 4 تاریخ سے عوامی کاموں پر توجہ مرکوز کررہے ہیں سب سے مل کر مسائل حل کررہے ہیں'۔ جے ڈی یو رہنما بلیاولی نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فوج کی توہین نہیں کی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم اور اقتدار میں موجود لوگوں سے سوال کیا ہے جو اڈانی کا نام لینے سے ڈرتے ہیں اور میرا سوال ان لوگوں سے ہیں جو چین کا نام تک لینے سے ڈرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Ghulam Rasool Balyawi On Ramdev بابا رام دیو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں، غلام رسول بلیاوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.