نئی دہلی: جنتا دل یو کے قومی صدر لالن سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پارٹی کے نئے صدر ہوں گے۔ لالن سنگھ نے جمعہ کو یہاں پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی۔ انہوں نے نتیش کمار کو پارٹی کا نیا قومی صدر بنانے کی تجویز بھی پیش کی۔ ایگزیکٹو نے لالن سنگھ کا استعفیٰ قبول کر لیا اور نتیش کمار کو پارٹی کا نیا قومی صدر بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ مسٹر سنگھ قومی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے اور نتیش کمار ان کی جگہ پارٹی کی کمان سنبھالیں گے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پارٹی شام کو ایک پریس کانفرنس کرے گی جس میں تمام فیصلوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Incident of Mob Violence in Gaya ہجومی تشدد معاملہ، پولیس کاروائی پر اٹھنے لگے سوال
جے ڈی (یو) راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر رام ناتھ ٹھاکر نے کہا کہ مسٹر سنگھ نے انتخابات لڑنے کے لئے اسپیکر کے عہدے کی ذمہ داری سےآزادہونے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایگزیکٹو میں کئے گئے تمام فصلوں کے بارے میں معلومات شام کو نیشنل کونسل کے اجلاس کے بعد دی جائیں گی۔ تاہم جمعرات کی شام یہاں منعقد پارٹی عہدیداروں کی میٹنگ کے بعد جے ڈی یو کے تمام بڑے لیڈروں نے مسٹر سنگھ کے استعفیٰ کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی میں سب کچھ معمول پر ہے اور کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں ہے۔
یو این آئی
للن سنگھ نے جے ڈی یو کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا، نتیش سنبھالیں گے پارٹی کی کمان - جے ڈی یو صدر کا استعفی
JD(U)s Lalan Singh resigns from party president post, Nitish Kumar to take over جنتا دل یو کے قومی صدر لالن سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پارٹی کے نئے صدر ہوں گے۔ لالن سنگھ نے جمعہ کو یہاں پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی۔
Published : Dec 29, 2023, 4:43 PM IST