اطلاعات کے مطابق رکن اسمبلی سنیل چودھری کی کورونا رپورٹ 31 جولائی کی دیر شام کو دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال نے جاری کیا جبکہ 29 جولائی کو کوویڈ جانچ کی گئی تھی۔
رکن اسمبلی سنیل چودھری دربھنگہ کے منی گاچھی تحصیل کے نہرا گاؤں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے بینی پور سے پہلی بار جے ڈی یو کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیا اور منتخب ہوگئے۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کی شام جاری جانچ رپورٹ کے مطابق منی گاچھی تحصیل کے 12 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ اس طرح منی گاچھی تحصیل میں کرونا مثبت کیسز کی کل تعداد 29 ہوگئی۔