سشیل کمار مودی نے بھارت۔ چین سرحد پر ہلاک ہوئے ضلع سمستی پور کے محی الدین نگر بلاک کے سلطان پور گاﺅں کے امن کمار کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے 36 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔
اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ بھارت ۔ چین سرحد پر ہلاک ہوئے بہار کے پانچ جوان سمیت بیس جوانوں کو ملک کے باشندے کبھی نہیں بھول سکتے ہیں۔ جوانوں نے چینی فوجیوں کا جس طرح سے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے اس پر بہار ہی نہیں بلکہ پورے ملک کو فخر ہے ۔
سشیل کمار مودی کے ساتھ سابق رکن اسمبلی درگا پرساد سنگھ ، بی جے پی ضلع نائب صدر شیلندر سنگھ ، ضلع جنرل سکریٹری سنیل کمار گپتا کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔