ETV Bharat / state

Jan Adhikar Party Protest: مہنگائی کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 6:31 PM IST

ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف پٹنہ میں سوموار کو جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس دوران احتجاجیوں پر پٹنہ پولیس نے لاٹھی بھی چارج کیا جس میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ Jan Adhikar Party Protest

مہنگائی کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج

پٹنہ: ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، جی ایس ٹی اور مرکزی حکومت کی جانب سے اگنی ویر جیسے فیصلے کے خلاف پیر کے روز پٹنہ میں جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔Jan Adhikar Party Protest

ویڈیو

جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان پیر کی صبح جیسے ہی کارگل چوک سے راج بھون کے لیے پیدل ماچ کیا، اس دوران پہلے سے ڈاک بنگلہ چوراہہ پر موجود بڑی تعداد میں پولس اہلکاروں نے احتجاجیوں کو روک لیا، تاہم مظاہرینوں نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے بیریکٹ کو توڑ کر آگے نکلنے کی کوشش کی، تبھی پولس نے لاٹھی چارج کر دیا جس سے کئ مظاہرین زخمی ہوگئے۔

ڈاک بنگلہ چوراہا Dak bangla پر دھرنا پر بیٹھے پپو یادو نے کہا کہ 'ملک میں جس طرح سے مہنگائی اور بےروزگاری سے عوام بے حال ہے، جی ایس ٹی نافذ کرکے غریبوں اور وسط طبقہ کے لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ مرکز میں قابض مودی حکومت کا صرف ایک ہی کام ہے۔ جو بھی مہنگائی اور بےروزگاری کے خلاف بولے گا اس کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی لگا دیا جائے گا، یو پی اے حکومت میں جب سلینڈر کی قیمت چار سو روپے تھی تو بی جے پی کے لوگ وزیراعظم کو چوڑی بھیجتے تھے، لیکن آج کی مہنگائی پر خاموش ہیں۔

مزید پڑھیں:

Darbhanga PFI Unit Protest: پی ایف آئی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف دربھنگہ میں احتجاج

پپو یادو نے مزید کہا کہ 2024 عنقریب ہے، عوام ابھی سے جاگ اٹھی ہے، اب وہ مودی کے جملے اور جھانسے میں نہیں آئے گی، مودی حکومت کا ایک ہی منتر ہے ملک میں نفرت پھیلاؤ اور راج کرو، آج پورے ملک میں جس طرح سے ہندو مسلم کا ماحول بنایا گیا ہے وہ ملک کے مستقبل اور سالمیت کے لئے خطرناک ہے. عوام اب ہوشیار ہوچکی ہے اور آنے والے انتخاب میں ایک ایک وعدے کا حساب لے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.