جمیعت علماءہیند کے ذریعہ چلائی جانے والی اس ممبر سازی مہم میں پچاس ہزار افراد کو اس جوڑنے کا ہدف لیا گیا ہے۔
فی الحال ضلع گیا میں پانچ ہزار افراد جمیعت علماء کے ممبرز ہیں، اب مزید افراد کو اس سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ضلع گیا میں جمیعت علماء بہار کے ضلعی شاخ کی جانب سے ممبر سازی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
اس کا مقصد دائرہ کار کو مزید وسیع کرنا ہے. ضلع کے ہر چھوٹے و بڑے علاقوں میں مہم شروع ہوئی ہے.
اسی کو لے کر آج جمیعت کے دفتر واقع مدرسہ ترتیل القرآن پنہر مسجد میں ایک جلسہ ہوا.
اس جلسے میں جمیعت علماء کے عہدیدران و ممبران اور معززحضرات شریک ہوئے۔
جلسہ کی صدارت جمیعت علماء بہار کے نائب صدر مولانا فتح اللہ قدوسی نے فرمایا جب کہ اس جلسے کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمیعت بہار کے صدر مفتی اقبال قاسمی شریک ہوئے.
علماء نے جلسہ میں کہا کہ جمیعت علماء ہمیشہ سے ملی و فلاحی کاموں کو انجام دیا ہے جس کی ستائش حکومتی سطح پر بھی ہوتی رہی ہے۔
جمیعت علماء ضلع گیا کے جنرل سکریٹری مولانا عظمت اللہ ندوی نے بتایا کہ اس ممبر سازی مہم کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق کو عام کرنا ہے تاکہ جمیعت مضبوط ہو سکے۔
جمیعت علماء وسیع تر قومی و ملی مفادات اور حقوق کی نگہبان ہونے کے باعث ہر مسلمان کا قومی و ملی فریضہ ہے کہ وہ جمیعت کا ممبر بنے۔
انہوں نے بتایا کہ جمیعت علماء اس علاقے میں غریب و ضرورت مندوں تک جمیعت آسانی سے پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:بھاگلپور: احتجاجی کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ
انہوں نے گیا سمیت پورے بہار میں جمیعت علماء بہار کا دوسری ریاستوں کی طرح سرگرم نہیں ہونے کے معاملے پر کہا کہ یہاں بھی کام ہوتے ہیں. چونکہ یہاں مالی امداد کم پہنچتی ہے اسی لیے یہاں بڑے پیمانے پر کام ایک ساتھ نہیں ہوتے ہیں۔
اس موقع پر جلسہ سے جمیعت علماء بہار کے صدر مفتی جاوید اقبال قاسمی، نائب صدر قاری فتح اللہ قدوسی نے بھی خطاب کیا اور ممبر سازی کے اغراض و مقاصد کے ساتھ جمیعت کی برسوں پرانی تاریخ کو بیان کیا اور کہا کہ آج ملک کے جوحالات ہیں وہ کسی سے چھپے نہیں ہیں، ملک کی آزادی میں مسلمانوں نے خاص طور سے علماء نے جان ومال کی قربانی پیش کی ہیں۔
اس موقع پر قاری شعیب، قاری محمد نیاز الدین، مولانا محمد اصغر مظاہری، قاری امانت اللہ، مولانا بدیع الزماں، قاری قدرت اللہ قدوسی، مولانا محمد جمال الدین، مولانا محمد شمشاد الدین وغیرہ موجود تھے۔