ETV Bharat / state

تعلیم سے محروم بچوں کے لیے علم کی شمع روشن کر رہے جمعیت کے ارکان - جھارکھنڈ نیوز

کورونا وباء کے باعث تقریباً نو مہینے قبل لگائےگئے لاک ڈاؤن کے بعد سے کروڑوں بچے اپنے اسکولوں سے دور ہیں، اسکولی نظام کے تحت پڑھنے والے بیشتر بچے آن لائن کلاس کے ذریعہ کسی طرح تعلیم کی بھرپائی کر پا رہے ہیں، لیکن مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ اسی کے پیش نظر جھارکھنڈ کے ضلع گڈا کے جمعیت علماء ہند کے ارکان اپنے اضلاع کے مسلم اکثریتی آبادی والے گاؤں میں گھوم گھوم کر اسی طرح علم کی شمع روشن کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں اور جگہ جگہ مکتب کا نظام قائم کر رہے ہیں۔

jamiat ulema hind teaching door to door of madrasa students in godda district
تعلیم سے محروم بچوں کے لیے علم کی شمع روشن کر رہے جمعیت کے ارکان
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 10:48 PM IST

جمعیت علماء کے ان ارکان کے مطابق ابھی تک 56 گاؤں میں مکاتب کے ذریعہ تعلیم کا نظام قائم کرچکے ہیں۔ گڈا ضلع آدی واسی اکثریت والا ضلع ہے، لیکن یہاں بسنترائے اور مہگاما جیسے بلاک میں مسلمانوں کی اچھی آبادی ہے اور جمیعت کے ان ارکان نے انہیں علاقوں میں واقع گاؤں میں تعلیم، تجارت، مقامی لیڈرشپ اور جمعیت کی ممبر سازی کی مہم چلا رکھی ہے اور اس میں ان لوگوں کو اس میں بڑی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا کی وجہ سے مدارس بند ہونے کے باعث ایک اندازے کے مطابق پورے بھارت میں مدارس میں تعلیم و تدریس کا کام انجام دینے والے 80 لاکھ مسلم نوجوان بے روزگار ہوئے ہیں، لہذا یہ لوگ ایسے لوگوں کو اپنے مکاتب کے نظام سے جوڑ رہے ہیں جو مدارس بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں بیکار بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:

میں چاہتا ہوں کہ مثبت سوچ عام ہو: مولانا سجاد نعمانی

اس سے علم کی شمع بھی روشن ہو رہی ہے اور معمولی ہی صحیح۔ ساتھ ہی لوگوں کے روزگار کا بھی انتظام ہو رہا ہے۔ ایسے میں جمعیت سے جڑے ان نوجوانوں کے قدم واقعی ستائش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.