یہ ایمبولینس کوچادھامن حلقہ کے بربٹہ مارکیٹ سے دستیاب ہوگی، ضرورت مند اشخاص دئیے گئے ٹال فری نمبر پر رابطہ کر اس سے فیضیاب ہو سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں خود اظہار اصفی کا کہنا ہے کہ 'اس علاقہ میں بے شمار لوگ علاج کے بغیر ہی موت کے آگوش میں چلے جاتے ہیں، سرکار انصاف کے ساتھ ترقی کی بات تو کرتی ہے لیکن افسوس کہ یہاں کی عوام بنیادی سہولیات کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اس علاقہ میں بے شمار لوگ ایسے ہیں خاص کر خواتین جو وقت پر علاج نہ کرا پانے کی وجہ سے دم توڑ دیتی ہیں یا بڑی بیماری میں مبتلا ہو جاتی ہیں،ایسے لوگوں کے لیے یقیناً یہ ایمبولینس کارگر ثابت ہوگا۔'
مقامی لوگوں نے کہا کہ 'مفت ایمبولینس کی شروعات سے غریبوں، مزدوروں اور بے سہارا لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ دولت مند لوگ تو علاج کرا لیتے ہیں لیکن جو غریب ہیں وہ علاج کے بغیر ہی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ایسے میں یہ قدم بیحد قابل تعریف ہے۔'