الحاج محمد محسن نے کہا کہ' جماعت اسلامی ہند ذات اور مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے کام کرتی ہے، اللہ کے سب سے قریب ترین شخص وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہو، آج معاشرے میں پھیلے ہوئے خوف اور ظلم و ستم کے خلاف مہم چلاتے ہوئے لوگوں میں محبت کی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ملک کی بدلتی حالات سے ہمیں سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
جماعت اسلامی ہند ارریہ کے امیر مولانا عابد حسین فلاحی نے جماعت اسلامی کے مشن کو بتایا اور کہا کہ جماعت کا اصل کام دعوت ہے، دعوت کے ذریعہ تمام لوگوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔
اچھے کاموں کی دعوت دینا اور برے اور غلط کاموں سے روکنا یہی اصل دعوت ہے۔ ہمیں ان کاموں کے لیے قرآن اور گیتا کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ تمام مذہبی کتاب میں انسانیت کا پیغام دیا ہے، لیکن آج محبت کی جگہ نفرت پھیلایا جا رہا ہے، جو انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ نیکی پھیلانا اور گناہوں سے بچنا مذہب اسلام کا پیغام ہے۔