ETV Bharat / state

Child Mental Development بچپن سے ہی بچوں کے ذہنی ارتقاء کو صحیح سمت دینا ضروری، ڈاکٹر نندنی مندوکر - بچوں میں زیادہ باتوں کو آبزرو کرنے کی صلاحیت

ماہراطفال نندنی مندوکر نے کہا کہ آج کے بچوں میں پہلے کے مقابلے زیادہ باتوں کو آبزرو کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ آج دو سے تین سال کی عمر کے بچوں کا ذہنی ارتقاء شروع ہو جاتا ہے، وہ اپنے آس پاس ہو رہے سرگرمیوں کو باریکی سے دیکھنے اور سمجھنے لگتے ہیں Dr Nandini Mundkur on Child Mental Development

بچپن سے ہی بچوں کے ذہنی ارتقاء کو صحیح سمت دینا ضروری

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 2:16 PM IST

پٹنہ: شہر کا معروف طبی ادارہ آریمن ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام راجندر نگر واقع مہارانا پرتاپ بھون کے کانفرنس ہال میں "چائلڈ ڈیولپمنٹ" کے عنوان پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ڈاکٹرز و میڈیکل طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ سمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چائلڈ ڈیولپمنٹ کی ماہر ڈاکٹر نندنی مندوکر بنگلور و چائلڈ سائیکالوجی کی ماہر ڈاکٹر سویتا کرناٹک نے شرکت کی۔ پروگرام کا افتتاح مہمانان کے ہاتھوں شمع روشن کر کے ہوا۔ Dr Nandini Mundkur on Child Mental Development

بچپن سے ہی بچوں کے ذہنی ارتقاء کو صحیح سمت دینا ضروری

اس موقع پر ڈاکٹر نندنی مندوکر نے کہا کہ آج کے بچوں میں پہلے کے مقابلے زیادہ باتوں کو آبزرو کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ آج دو سے تین سال کی عمر کے بچوں کا ذہنی ارتقاء شروع ہو جاتا ہے، وہ اپنے آس پاس ہو رہے سرگرمیوں کو باریکی سے دیکھنے اور سمجھنے لگتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اس بات کا انتظار نہ کریں کہ بچہ جب اسکول یا مدرسہ جائے گا تبھی کچھ سیکھے گا۔ Child Mental Development

بچے میں جس وقت سیکھنے کا عمل شروع ہو ہمیں چاہیے کہ اسی وقت سے اس کی دیکھ بھال شروع کر دیں، اس کی حرکات و سکنات پر نظر رکھیں اور اسے اچھی چیزوں کی طرف راغب کریں۔

ڈاکٹر سویتا نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، جن بچوں میں سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے ہم انہیں نظر انداز کرنے لگتے ہیں، اس طرح سے ہم بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، ہر بچے میں کچھ نہ کچھ سیکھنے کا مادہ ہوتا ہے، آپ اس کی تلاش کریں نہ کہ اپنی سوچ بچوں پر ڈالیں۔ Children are the Future of the Country

اگر کوئی بچہ ذہنی اعتبار سے بھی کمزور ہیں تو اسے ہرگز یہ احساس نہ ہونے دیں بلکہ ہمہ وقت اس کی حوصلہ افزائی کریں اور آس پاس کا ماحول خوشگوار رکھیں۔ اس طرح سے بچہ جلد ہی ذہنی اعتبار سے مضبوط ہونے لگے گا۔ سمینار میں تربیت حاصل کرنے والے میڈیکل کے طلباء و طالبات کو سوال و جواب کے ذریعہ سے بھی ذہن سازی کی گئی، بعد ازاں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Smartphone Addiction بچوں کی دیکھ بھال کرتے وقت والدین فون پر زیادہ انحصار کرتے ہیں

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.