ETV Bharat / state

ارریہ: شب برأ ت میں قبرستان نہ جانے کی اپیل

ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر علماءکرام نے شب برأت کے موقع پر لوگوں سے قبرستان نہ جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ گھروں میں ہی رہ کر عبادت کا اہتمام کریں۔

عبد الغنی
عبد الغنی
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 6:09 PM IST

علما نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مشکل گھڑی ہے کہ آدمی، آدمی کو چھولے تو مر جائے گا اور علاج کچھ بھی نہیں ہے، نفسا نفسی کا عالم ہے، احتیاطی تدابیر اور حکومت کے ذریعہ جاری کئے گئے ایڈوائزری پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اپنا، اپنے سماج، ملک، قوم اور دنیا کا تحفظ کر سکتے ہیں یعنی سماجی دوری، تخلیہ اختیار کریں۔

اوقاف کمیٹی ارریہ کا ضلع صدر عبد الغنی نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ بہار اسٹیٹ سنی و شیعہ وقف بورڈ کے ذریعہ جاری مشترکہ مکتوب جو شب برات کے موقع پر قبرستان کو بند رکھنے کی بابت ہے وہ نہایت اہم حکم ہے جسے قبرستان کمیٹی کے متولیان کو صد فیصد نافذ کرنا چاہئیے تاکہ کورونا کے مہلک وبا کو پھل پھولنے کا موقع نہیں مل سکے۔

عبدالغنی نے کہا کہ محتاجوں، غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی امداد و تعاون، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔

دوسروں کی مدد کرنے، ان کے ساتھ تعاون کرنے، ان کے لئے روز مرہ کی ضرورت کی اشیاء فراہم کرنے کو دین اسلام نے کار ثواب اور رب کو راضی کرنے کا نسخہ بتایا ہے۔

ضلع صدر عبد الغنی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بحران کی شکار ہوئی سماج کو آج سنبھالنے کی ضرورت ہے، ایسے موقع پر ضلع کے تمام مساجد کمیٹی کے متولیان، اوقاف کمیٹی کے صدور، سکریٹری، ائمہ حضرات اور علماء سے اپیل ہے کہ نیکیوں کے بٹورنے اور لوگوں سے دعائیں لینے کا یہ سنہرا موقع ہے۔

اس موقع پر سب سے زیادہ بدتر صورتحال یومیہ مزدور کا ہے جن کا ہر طرح سے مدد کیا جانا نہایت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.