پٹنہ: بہار میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والی تین نجی کمپنیوں کی 276.82 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز کو منظوری ملنے سے ریاست کی صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ کابینہ سیکریٹریٹ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر سدھارتھ نے بتایا کہ میسرس جے دیال ہائی ٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، کیمور کو تکنیکی ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں صلاحیت بڑھانے کے لیے 44 کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار روپے کی نجی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یونٹ کے قیام کے بعد کل 112 ہنر مند اور غیر ہنر مند کارکنوں کو ریاست میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ روزگار بھی ملے گا۔ Approval of investment proposals in Bihar
ایڈیشنل چیف سکریٹری نے بتایا کہ میسرس پٹیل ایگری انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ، نالندہ کو اناج پر مبنی ایتھنول پروڈکشن یونٹ کے قیام کے لیے 96 کروڑ 92 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔ اس یونٹ کے قیام سے 103 ہنر مند اور غیر ہنر مند کارکنوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میسرس بھارت ارجا ڈسٹلریز پرائیویٹ لمیٹڈ، مظفر پور کو روزانہ 100 کیلو لیٹر ایتھنول پیدواری یونٹ کے قیام کیلئے 135 کروڑ 62 لاکھ روپے کے سرمایہ کاری کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ اس سے 100 افراد کو روزگار ملے گا۔ اس طرح ان یونٹس کے قیام سے ریاست میں کل 276.82 کروڑ روپے کی نجی سرمایہ کاری ہوگی۔
ڈاکٹر سدھارتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے نظم ونسق ، آفات اور ہنگامی کاموں اور خصوصی اور انتہائی خصوصی افراد کی پرواز کے کاموں کو انجام دینے کے مقصد سے، ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن کے لیے سال 2022-23 میں ایک نیا ہیلی کاپٹر اور ایک جیٹ انجن والے طیاروں کی خریداری کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی پرچیز کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری نے کہا کہ 31 دسمبر 2022 کو ریٹائرمنٹ کے بعد عمارت تعمیرات محکمہ کے چیف آرکیٹیکٹ انیل کمار کو اگلے ایک سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر چیف آرکیٹیکٹ کے طور پر یا مذکورہ عہدے پر باقاعدہ ترقی تک (جو بھی ہو پہلے ہو) کو منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav On BJP سرمایہ کاری کے نام پر بی جے پی عوام کو گمراہ نہ کرے، اکھلیش
ڈاکٹر سدھارتھا نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے ماتحت علاقائی دفاتر میں کلرکوں کی منظور شدہ 1674 آسامیوں میں سے 670 اسامیوں کو تبدیل کرتے ہوئے، 462 اسامیاں بقیہ اپر کلاس کلرکوں کی، 161 اسامیاں ہیڈ کلرک اور 47 آسامیاں آفس سپرنٹنڈنٹ کی منظوری دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ عمارت تعمیرات کے تحت ا سکیموں کی مو ¿ثر نگرانی اور ہاو ¿سنگ الاٹمنٹ سسٹم کے لیے جدید انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرنے کے لیے محکمہ اور نیشنل انفارمیٹکس سنٹر کے درمیان معاہدہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں کل سات تجاویز کو منظوری دی گئی ہے۔
یواین آئی