ETV Bharat / state

Interview With Ex Home Minister: مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنانا ملکی سالمیت کیلئے خطرہ، ڈاکٹر شکیل احمد

'ملک مخالف سرگرمیوں میں کے الزام میں بہار کے پٹنہ سمیت مختلف اضلاع سے مسلمانوں کی گرفتاری پر کانگریس کے قدآور رہنما و سابق مرکزی وزیر برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے، جب مرکزی حکومت کے ذریعہ مسلمانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی مودی حکومت نے بے قصور مسلمانوں کو گرفتار کرکے جیل کے سلاخوں کے پیچھے ڈالا ہے اور پھر کئی برسوں کے بعد عدلیہ نے انہیں بے قصور قرار دیا۔ بہار سے جن لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، ان کے خلاف کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے، صرف شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں مسلمانوں میں خوف پیدا کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔' Dr Shakeel Ahmad interview on Alleged Arresting of anti India activities

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 4:52 PM IST

مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنانا ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ

پٹنہ: ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ صرف مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنانا ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے جسے مودی حکومت نظر انداز کر رہی ہے۔ شکیل احمد نے مہنگائی سے متعلق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ آٹا چاول پر بھی اب جی ایس ٹی دینا پڑے گا۔ بھارت کی عوام خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ شروع سے ہی ٹرینوں میں سفر کرنے والے عمر رسیدہ افراد کے ٹکٹ پر خصوصی رعایت دی جاتی تھی، اب وہ بھی ختم کر دیا گیا۔ لوگ کہتے ہیں کانگریس نے ستر سالوں میں کیا کیا، آج مودی ملک کی جو بھی چیزیں فروخت کر رہے ہیں، وہ سب کانگریس کے دور اقتدار کا تعمیر کردہ ہیں۔

ڈاکٹر شکیل احمد سے خصوصی بات چیت

ڈاکٹر شکیل احمد نے حال ہی میں بہار سے مسلمانوں کی گرفتاریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ اگر کوئی ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے تو اسے چھوڑ دیا جائے، مگر بغیر کسی ثبوت کے بے قصور لوگوں کی گرفتاری بھی کسی ظلم سے کم نہیں ہے۔ جہاں تک پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ ہے تو حکومت اس پارٹی کی جانچ کر لے، اگر واقعی کوئی ثبوت ہے تو کارروائی کرے، ورنہ صرف مسلمان ہونے کے نام پر مودی حکومت ملک میں بدامنی نہ پھیلائے۔ تمام مذاہب کے درمیان آج بھی محبت قائم ہے لیکن جب جب آپسی بھائی چارہ فروغ پاتا ہے، تب تب مودی حکومت ہندو مسلم کر کے لوگوں کے درمیان منافرت پیدا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Phulwari sharif Terror Module : ای ڈی، پی ایف آئی فنڈنگ ​​کیس کی تحقیقات کرے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.