ایم اے پولٹیکل سائنس کے طالب علم عابد امام شیرگھاٹی ایکتا منچ کے بینر تلے متعدد فلاحی کام انجام دیتے ہیں اس سلسلے میں سب سے اہم کارنامہ خون کا عطیہ ہے۔
ریاست بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی سے تعلق رکھنے والے عابد کی زندگی ایک سڑک حادثے نےتبدیل کردی۔
اس حادثے نے نہ صرف انہیں بلکہ دوسرے نوجوانوں کو بھی خون کا عطیہ کرنے کی ترغیب دی۔
مسلسل خون کے عطیہ کی وجہ سے عابد کو 'رکت ویر' کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ شیرگھاٹی کے عابد نے ڈوبھی علاقے میں ایک نابینا خاندان کو بھی گود لے رکھا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عابد نے کہا کہ فلاحی کام کرتے وقت انسان کو مذہب و ملت سے اوپر اٹھ کر سوچنا چاہیے۔