ETV Bharat / state

International Mother Language Day 2022: ملک کے مختلف حصوں میں عالمی یوم مادری زبان کے موقع پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 10:07 PM IST

Updated : Feb 21, 2022, 10:53 PM IST

بہار کے پٹنہ یونیورسٹی کے اردو شعبہ اور اترپردیش میں مظفرنگر کے لوہیا بازار جامع مسجد میں واقع شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری میں عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد International Mother Language Day 2022 کیا گیا۔

ملک کے مختلف حصوں میں عالمی یوم مادری زبان کے موقع  پروگرام کا انعقاد

عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر آج ملک کے مختلف حصوں میں متعدد پراگرام کا اہتمام International Mother Language Day 2022 کیا گیا۔

اس دوران بہار کے پٹنہ یونیورسٹی کے اردو شعبہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف شعبہ جات اور مظفرنگر کے لوہیا بازار جامع مسجد میں واقع شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو میں پروگرام کا انعقاد International Mother Language Day 2022 کیا گیا۔

پٹنہ یونیورسٹی کے اردو شعبہ میں اردو مشاورتی کمیٹی کے سابق چیئرمین و معروف ادیب پروفیسر شفیع مشہدی نے کہا کہ کسی بھی قوم کی اصل شناخت اس کی زبان اور تہذیب ہے، دنیا کے بڑے بڑے ممالک نے اپنی زبان کی حیثیت باقی رکھتے ہوئے دنیا میں ترقی کی ہے، امریکہ، چین، روس، رشیا وغیرہ ممالک کے طلباء ابتدائی تعلیم سے لیکر اعلیٰ تعلیم اپنی مادری زبان میں ہی حاصل کرتے ہیں، مگر ساتھ ہی دوسری زبانوں کا بھی علم رکھتے program organized on the occasion of International Mother Language Day ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن آج ہم اردو والوں کا یہ حال ہے کہ اپنی مادری زبان کو چھوڑ دوسری زبانوں کی طرف راغب ہوتے جارہے ہیں، ہم یہ نہیں کہتے آپ دوسری زبان نہ سیکھیں مگر ترجیح اردو کو دیں تبھی ہماری زبان اور تہذیب باقی رہے گی، ورنہ دنیا میں سینکڑوں زبانیں معدوم ہوگئیں صرف نہ بولنے اور پڑھنے کی وجہ سے۔

مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اعجاز علی ارشد نے کہا کہ ہمیں احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ اردو لکھ پڑھ کر ہم ترقی نہیں کر سکتے، اس ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے، آج ہم لوگ اسی اردو زبان کے بدولت آپ کے درمیان ہیں، اسی اردو کی وجہ سے عزت اور شہرت ہے۔

ویڈیو
مولانا شمیم احمد منعمی نے کہا کہ بے شک اردو ہماری مادری زبان ہے مگر اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ہم دوسری زبانوں کی عزت و احترام نہ کریں، پہلے ہمیں اپنی مادری زبان سے محبت ہے اس کے بعد دوسری زبانوں سے بھی ہمیں الفت ہے۔

وہیں مظفر نگر میں مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر اردو کے فروغ کے لیے کئی معزز شخصیات نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر اسکولی بچوں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف شعبہ جات میں یوم مادری زبان کے موقع پر مختلف پروگراموں کا اہتمام کرکے ملک کے لسانی اور ثقافتی تنوع اور کثیر لسانیات کا جشن منایا program organized on the occasion of International Mother Language Day گیا۔

اس موقع سے اے ایم یو شعبہ لسانیات کے سربراہ پروفیسر ایم جے وارثی نے کہا کہ حکومت ہند کے وزیر تعلیم مادری زبانوں کا دن منائے جانے پر خاص زور دے رہے ہیں تاکہ ہماری زبانوں کو فروغ دیا جاسکیں۔

مزید پڑھیں:

ویمنس کالج، اے ایم یو میں بین الاقوامی یوم مادری زبان پر منعقدہ ہونے والے سلوگن اور پوسٹر سازی مقابلے میں عرضیہ ناز نے اول مقام حاصل کیا، جبکہ فاطمہ افضل اور بشرہ پروین مشترکہ طور پر دوسرے اور شاہین آرا تیسرے نمبر پر رہیں۔ ارم صبا اور تبسم کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔

ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہا "مادری زبان کا بین الاقومی دن عوامی زندگی میں مادری زبان کی ترقی کے لئے عزم ظاہر کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ یہ دن لوگوں کو اس حقیقت سے آگاہ کرتا ہے کہ ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کثیر لسانی ہونے کی خاص اہمیت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی فرد پیچھے نہ رہ جائے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کے سابق صدرِ شعبہ پروفیسر شہزاد انجم نے مادری زبان کی غیر معمولی اہمیت و افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مادری زبان ہی وہ زبان ہے جس کو سیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ حیات و کائنات خود بخود مادری زبان میں سمٹ آ تی ہے۔ حصولِ علم کے لیے مادری زبان سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں ہوسکتا۔

Last Updated : Feb 21, 2022, 10:53 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.