ETV Bharat / state

پورنیہ: سلنڈر پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک - پورنیہ نیوز

بائیسی بلاک کے تحت کھپرا پنچایت کے گوال گاؤں کے وارڈ نمبر 8 میں کھانا بنانے کے دوران سلنڈر پھٹنے کا سانحہ پیش آیا۔ اس حادثے میں اب تک 5 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

پورنیہ: سلنڈر پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک
پورنیہ: سلنڈر پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 12:33 PM IST

ریاست بہار کے ضلع پورنیہ میں سلنڈر دھماکے میں 5 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ جس میں 4 بچے شامل ہیں۔ تو وہیں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پورنیہ: سلنڈر پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک

واضح رہے کہ علاج کے دوران 4 افراد اسپتال میں ہی دم توڑ چکے ہیں جبکہ ایک بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دو کی حالت تشویشناک ہے۔

دراصل سارا معاملہ بائیسی بلاک کے تحت کھپرا پنچایت کے گاوال گاؤں کے وارڈ نمبر 8 کا ہے۔ جہاں پیر کی شام وریندر یادو کے گھر میں کھانا بنانے دوران سلنڈر اچانک پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے گھر میں موجود 5 بچے ، ایک خاتون اور ایک شخص بری طرح سے اس کی زد میں آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹنہ: سبزی منڈی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعے کے وقت تمام افراد کھانا پکانے کی جگہ پر بیٹھے تھے۔ اس دوران سلنڈر میں دھماکہ ہوگیا۔ وہیں زخمیوں کو مقامی پی سی ایچ لے جایا گیا۔ جہاں شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے صدر اسپتال روانہ کیا گیا۔ علاج کے دوران 3 بچوں سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.