ETV Bharat / state

بہار اسمبلی انتخابات: پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں 62.96 فیصد کا اضافہ

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 7:28 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات میں کورونا انفیکشن سے ووٹرز کو بچانے کے لئے احتیاط کے طور پر پچھلے اسمبلی انتخابات کے مقابلے اس بار پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں 62.96 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات: پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں 62.96 فیصد کا اضافہ
بہار اسمبلی انتخابات: پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں 62.96 فیصد کا اضافہ

پٹنہ: بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کورونا انفیکشن سے اہلکاروں اور ووٹرز کو بچانے کے لئے احتیاط کے طور پر پچھلے اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں 62.96 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سماجی دوری پر عمل کرنے کے مقصد سے بہار میں اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایک پولنگ اسٹیشن پر 1000 سے کم ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی جبکہ 2015 کے انتخابات میں یہ تعداد 1500 تھی۔ اس طرح ریاست بھر میں کسی پولنگ اسٹیشن پر اوسط ووٹروں کی تعداد 684 ہوگی جبکہ پچھلے انتخابات میں یہ 1026 تھی۔

سماجی دوری کے لئے ووٹرز کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے بہار میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس بار اسمبلی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر ایک لاکھ چھ ہزار 526 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ وہیں 2015 کے اسمبلی انتخابات میں 65367 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ اس طرح سے پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں 41159 یعنی 62.96 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بہار کے 243 اسمبلی حلقوں میں انتخابات اس بار 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو تین مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں، 12 اضلاع کی 71 اسمبلی نشستوں پر انتخابات کرانے کے لئے 31 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 12 اضلاع کی 94 نشستوں پر ووٹنگ کے لئے 42 ہزار مراکز قائم کیے گئے ہیں اور تیسرے مرحلے میں 14 اضلاع میں 78 اسمبلی نشستوں کے لئے 33 ہزار 800 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کل سات کروڑ 29 لاکھ 27 ہزار 396 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ یہاں سات کروڑ 27 لاکھ 66 ہزار 986 عام ووٹر ہیں جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 410 سروس ووٹر ہیں۔

انتخابات میں ووٹروں اور پولنگ اہلکاروں کی حفاظت کے لئے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے لئے سات لاکھ سینیٹائزر، 46 لاکھ ماسک، چھ لاکھ پی پی ای، سات لاکھ 60 ہزار فیس شیلڈ اور 23 لاکھ جوڑی دستانوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں پولنگ مراکز کو ایک دن قبل سینیٹائز کیا جائے گا۔ ہر سنٹر کے داخلی راستے پر ووٹروں کی تھرمل اسکریننگ کی جائے گی۔

اگر ووٹر کا درجہ حرارت طے شدہ معیار سے تجاوز کرتا ہے تو اس کی دوبارہ جانچ کی جائے گی اور اس بار درجہ حرارت بھی زیادہ ہے پھر درخواست کی جائے گی کہ وہ ٹوکن دیں اور ووٹنگ کے آخری گھنٹے تک آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.