بہار میں گزشتہ دو دنوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے، اس دوران آج سیوان ضلع میں ایک اور کورونا مثبت مریض پایا گیا ہے جس کے بعد اب بہار میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے۔
اس تعلق سے سیوان ضلع کے سیول سرجن نے بتایا کہ نیا کورونا مثبت مریض گوريا كوٹھی ڈویژن کے بھٹی گاؤں کا رہائشی 20 سالہ نوجوان ہے.جس میں کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،اس کے بعد گاؤں کے ارد گرد کے 3 کلومیٹر تک کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے. وہیں اس گاؤں کے 42 لوگوں کے سیمپل بھی جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کی بات کریں تو اب سیوان میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد کل 30 ہو گئی ہے.ان میں 18 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں. جبکہ 40 افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے، 11 لوگوں کو ايسولشن میں رکھا گیا ہے. وہیں، 868 لوگوں کے سیمپل جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں، ان میں سے 827 افراد کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے.