ETV Bharat / state

Inauguration of BPSC Coaching Center in Gaya: گیا میں بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر کا عنقریب افتتاح - Coaching center organized by Jamia Masjid in Gaya

بہار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ جب کسی مسجد کی طرف سے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری مفت کرائی جائے گی تاکہ اہلیت رکھنے والے قوم کے بچوں کو مفت تعلیم دی جا سکے۔ Inauguration of BPSC Coaching Center in Gaya

گیا میں بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر کا سولہ جون کو افتتاح

author img

By

Published : Jun 5, 2022, 8:27 AM IST

گیا، بہار: ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع جامع مسجد کے زیر اہتمام کوچنگ سینٹر Coaching center organized by Jamia Masjid in Gaya کا افتتاح آئندہ 16 جون کو ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں محکمۂ اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان، سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاداللہ سمیت کئی رہنماؤں اور افسران کی آمد ہوگی۔ منتظمہ کے ایک منتظم نے بتایا کہ ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع جامع مسجد کے زیر اہتمام بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر کا افتتاح 16 جون کو عمل میں آنے والا ہے. یہ بہار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ جب کسی مسجد کی طرف سے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری مفت کرائی جائے گی تاکہ اہلیت رکھنے والے قوم کے بچوں کو مفت تعلیم دی جا سکے۔ Inauguration of BPSC Coaching Center in Gaya

گیا میں بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر کا سولہ جون کو افتتاح
گیا میں بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر کا سولہ جون کو افتتاح

جامع مسجد گیا کی تاریخی مسجد ہے اور اس کی کافی املاک ہے جو بہار سنی وقف بورڈ پٹنہ سے رجسٹرڈ ہے مسجد کے املاک کی آمدنی سے کوچنگ سینٹر کے اخراجات برداشت کیے جائیں گے اگر اس کوچنگ سے تیاری کرنے والے اسٹوڈنٹس نے آنے والے ایک دو امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی تو توقع ہے کہ حج بھون پٹنہ کی طرح ہی جامع مسجد کوچنگ کو بھی حکومت کی جانب سے مالی امداد دی جائے حالانکہ ابھی جامع مسجد کی کوچنگ کو حکومت یا اسکے ماتحت اداروں سے کوئی مدد نہیں ہے لیکن سنی وقف بورڈ پٹنہ نے اس کوچنگ کے شروع ہونے میں مدد کی اور منتظمہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی سطح پر مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔

جامع مسجد کے صدر پروفیسر محمد حبیب کے مطابق اس کوچنگ کے پہلے بیچ میں سو کے قریب طلبہ و طالبات کا داخلہ ہوا ہے اور اس کے لیے تحریری اور زبانی دونوں ہی امتحان ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آگے مزید طلبہ کی تعداد بڑھے گی اور ساتھ ہی ایک ڈیڑھ سال کے اندر ہاسٹل کی سہولت بھی ہوگی ابھی فی الحال دو ہزار اسکوائر فٹ پر کلاس روم بنائے جا چکے ہیں جب کہ اتنی ہی جگہ پر ایک لائبریری بھی قائم ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں وزیر زماں خان سمیت محکمۂ اقلیتی فلاح کے افسران اور وقف بورڈ پٹنہ کے چیئرمین کے علاوہ ڈی ایم و کمشنر سمیت سبھی اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ سبھی تیاری کوچنگ کے تعلق سے کرلی گئی جب کہ افتتاحی تقریب کی بھی تیاریاں ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ مسجد کی املاک سے ہر ماہ تین سے چار لاکھ روپے کی آمدنی ہوتی ہے کمیٹی نے پہلے بھی سماجی اور قوم کے بہبود کے لیے کام کیا ہے اس مرتبہ مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کرانے کا فیصلہ کیا ہے جسے سنی وقف بورڈ پٹنہ نے بھی منظوری دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.