اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ویژن انٹرنیشنل اسکول کی پرنسپل طلعت جہاں نے کہا کہ 'اس اسکول میں غریب طبقے کے 30 فیصد بچوں کو مفت میں تعلیم دی جائے گی۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس اسکول میں جسمانی ٹریننگ جیسے جوڈو ، کراٹے وغیرہ کی بھی تعلیم دی جائے گی۔ اس اسکول کی پہلی شاخ مفتی محلے میں واقع ہے جہاں درجہ اول تا درجہ ہشتم تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔'
دوسری شاخ کے افتتاح کے موقع پر سیکڑوں کی تعداد میں مقامی خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی۔