ETV Bharat / state

Marriage in Police Station پولیس اسٹیشن میں مسلم رسم رواج سے عاشق جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک - تھانہ میں عاشق جوڑا کا نکاح

بہار کے ضلع گیا میں پولیس کے تعاون سے امام گنج تھانہ علاقے میں محبت کرنے والا ایک جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا، اس موقع پر پولیس اہلکار اور مقامی افراد شادی کے گواہ بنے، شادی کے بعد موجود لوگوں نے دولہا اور دلہن کو مبارک باد پیش کی۔marriage took place at Imamganj police station

عاشق جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک
عاشق جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک
author img

By

Published : Oct 24, 2022, 1:16 PM IST

ریاست بہار کےضلع گیا میں محبت کرنے والے ایک جوڑے کے ہائی وولٹیج ڈرامے کے بعد تھانہ کے احاطے میں قاضی نے پولیس کی گواہی میں نکاح پڑھا یا، یہ معاملہ امام گنج تھانہ کا ہے، دراصل سوشل میڈیا ان دنوں محبت کی شادی کا سب سے بڑا ذریعہ بنتا جا رہا ہے، ان سائٹس کے ذریعہ اجنبی ایک دوسرے سے واقف ہو رہے ہیں اور نوجوان اپنا دل دینے میں دیر نہیں لگاتے، ایسا ہی معاملہ امام گنج تھانہ حلقہ کا ہے۔marriage took place at Imamganj police station

عاشق جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک

یہ شادی امام گنج تھانے کے احاطے میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ہوئی، جہاں عجب پریم کی حیرت انگیز کہانی اس وقت دیکھنے کو ملی جب بودھ گیا تھانہ علاقہ کے بشن پورہ گاؤں کا رہنے والا ایک نوجوان چھوٹو خان ​​امام گنج تھانہ علاقہ کے کوچیا دربھنگہ گاؤں کی رہنے والی لاڈلی خاتون کے گھر پہنچا اور اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا، لیکن لاڈلی خاتون کے خاندان کے لوگوں نے شادی سے انکار کر دیا، ایسے میں دل کا معاملہ امام گنج تھانے تک جا پہنچا
اس کے بعد کافی محنت اور ہائی وولٹیج ڈرامے کے بعد دونوں خاندانوں کے لوگوں نے تھانہ صدر ادے شنکر کے ذریعے سمجھانے کے بعد اس شادی پر رضامندی ظاہر کی۔ دونوں خاندانوں کی رضامندی کے بعد محبت کرنے والے جوڑے کی شادی تھانہ کے احاطے میں مسلم رسم و رواج کے مطابق انجام دلائی گئی، قاضی محمد سیف اللہ نے نکاح پڑھایا اور اس دوران گواہ خود امام گنج تھانہ کے مسلم پولیس جوان بنے۔

وہیں اس سلسلے میں تھانہ انچارج ادے شنکر نے بتایا کہ چھوٹو اور لاڈلی نے گھروالوں سے چھپ کر کچھ ماہ قبل ہی کورٹ میرج کرلیا تھا، کورٹ میرج کے بعد لڑکی اپنے گھرواپس چلی آئی تھی تاہم جب چھوٹو نے لڑکی کے گھروالوں سے شادی کی بات کی تو لڑکی کے گھروالے راضی نہیں ہوئے جسکے بعد لڑکا او لڑکی دونوں تھانہ پہنچ کر اس حوالے سے مدد مانگی ، دونوں طرف کے لوگوں کو سمجھاکر راضی کرکے مسلم رسم ورواج کے مطابق شادی کرادی گئی ہے ۔ اس موقع پر مقامی تھانہ صدر ادے شنکر ، ایس آئی دھرمیندر کمار، چندرموہن مشرا، قاضی محمد سیف اللہ، محمد فیصل خان، محمد غفران احمد اور رشتے ازدواج سے منسلک ہونے والے جوڑے کے اہل خانہ موجود تھے۔

مزید پڑھیں:تھانہ میں ہوئی شادی، صحافی بنے پنڈت اور پولیس بنی گواہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.