پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایاکہ جگراہا گاﺅں باشندہ اکچھے لال رام (28) اور اس کے چھوٹے بھائی چھوٹے لال رام کے مابین منگل کی رات کسی بات کی وجہ سے تنازعہ ہو گیا ۔ اس کے بعد چھوٹے لال رام نے اپنے بڑے بھائی کا چاقو مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔
ذرائع نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم کرائے جانے کے بعد پولیس نے لاش اہل خانہ کو سونپ دی ہے ۔ ا س سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے ۔