ETV Bharat / state

گیا میں 37 لاکھ پودے 'بہار یوم ارض' کے موقع پر لگائے گئے

بہار یوم ارض پروگرام کا اتوار کو اختتام ہوگیا ہے، بہار یوم ارض کے موقع پر ضلع و مگدھ کمشنری کے اعلی حکام کے ذریعے شجر کاری کی گئی۔

In Gaya, 3.7 million plants were planted on the occasion of 'Bihar Earth Day'
گیا میں 37 لاکھ پودھے 'بہار یوم ارض' کے موقع پر لگائے گئے
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 8:29 PM IST

شہر گیا میں بہار یوم ارض کے موقع پر گاندھی میدان میں محکمہ ماحولیات، جنگل اور موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام ایک تقریب بھی منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت مگدھ کمشنر اسنگبا چوبہ آو نے کیا، تقریب کا افتتاح کمشنر کے علاوہ انسپکٹر جنرل آف پولیس راکیش راٹھی، ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ، ایس ایس پی راجیو مشرا نے شمع روشن کرکے کیا، کورونا انفیکشن سے بچاؤ کا مکمل خیال تقریب میں رکھا گیا۔

گیا میں 37 لاکھ پودھے 'بہار یوم ارض' کے موقع پر لگائے گئے

گاندھی میدان سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پودھے لگا کر ماحولیات کے تحفظ کے تئیں عام عوام کو بھی حساس رہنے کی اپیل کی گئی۔

مگدھ کمشنر نے تقریب میں کہا کہ ہرموقع پر یہ خیال ہونا چاہئے کہ کم ازکم ایک پودہ لگائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی ختم ہو، سر سبز ضلع ہو اور اس سے کئی فائدے ہوں گے، سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ یہاں بارش اچھی ہوگی اور اس کے نتیجے میں گیا میں آبی سطح مسلسل اوپر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ایک آکسیجن سلنڈر میں ایک انسان کی زندگی ہوتی ہے اسی طریقے سے ایک درخت لگانے سے ایک انسان کی زندگی بڑھ جاتی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک کمار سنگھ نے بتایا کہ جل جیون ہریالی کے تحت ضلع گیا میں پینتیس لاکھ پودھے لگانے کے ہدف تھے تاہم ضلع میں ہدف سے زیادہ سینتیس لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں، مگدھ کمشنری میں کل 63 لاکھ روپئے پودھے لگائے گئے ہیں۔ منریگا کے تحت چار لاکھ دس ہزار کا ہدف تھا جسے ضلع میں بڑھا کر پندرہ لاکھ کیا گیا ہے اور قریب یہ بھی پورا ہوگیا ہے۔ پانچ لاکھ جیویکا ہدف تھا اور اس کے علاوہ مختلف محکموں کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔

یوم ارض کا اختتام ضلع کے سبھی افسران کے ذریعے اپنے اپنے نام سے ایک پودہ لگاکر ہوا۔ ساتھ ہی پودھے کی حفاظت کا بھی عہد کیا گیا، محکمہ جنگلات کو پودوں کی حفاظت اور خشک ہونے پر اس کو سبز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مگدھ کمشنری کے حلقے میں گزشتہ برس شدید گرمی پڑی تھی، گیا میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک پہنچ گیا تھا، شدید گرمی کی وجہ سے مگدھ کمشنری میں سو سے زیادہ افراد کی موت بھی ہوئی تھی جس کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار نے جائزہ لیتے ہوئے جل جیون ہریالی منصوبے کا آغاز کیا تھا۔ بہار میں سب سے زیادہ ضلع گیا کو پودھے لگانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.