ETV Bharat / state

Muharram Preparation in Gaya محرم کی تیاریوں کے تعلق سے گیا کمشنر نے کربلا کا معائنہ کیا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ضلع گیا میں محرم کی تاریخ قریب تر ہونے کے سبب اس کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ آج گیا میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام نے کربلا پہنچ کر انتظامات کس طرح کے ہوں گے اس کا جائزہ لیا۔ صفائی، بجلی، پانی اور حفاظتی انتظامات پختہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

محرم کی تیاریوں کے تعلق سے گیا کمشنر نے کربلا کا معائنہ کیا

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 4:32 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں محرم کے پیش نظر انتظامیہ کی سطح سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ محرم کے موقع پر گیا میں بڑے پیمانے پر اکھاڑا تازیہ جلوس اور دیگر مجلس ہوتی ہے، بہار میں گیا کا محرم کا اکھاڑا اور ماتمی جلوس بڑا اور معروف ہے۔ یہاں ضلع کے علاوہ دوسرے ضلع کے باشندوں کی آمد ہوتی ہے شیعہ مسلمانوں کی طرف سے نکالے جانے والے ماتمی جلوس میں شامل ہونے کے لیے بہار کے علاوہ اترپردیش اور بنگال جھارکھنڈ کے اعزادار شامل ہوتے ہیں۔ ساتویں محرم سے گیا کے کربلا میں ہزاروں کا مجمع پہنچنا شروع ہوجاتا ہے۔ دسویں اور گیارہویں محرم کو لاکھوں کا مجمع ہوتا ہے۔ اس وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے ہر طرح سے تیاری کی جاتی ہے۔ آج اسی حوالہ سے گیا میونسپل کارپوریشن کی کمشنر ابھيلا شا شرما نے افسران کے ساتھ کربلا اور اس کے پاس کے علاقوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کربلا کے معائنہ کے دوران گیا میونسپل کارپوریشن کے تمام ڈپٹی میونسپل کمشنرز، میونسپل مینیجرز، تمام اسسٹنٹ انجینئرز، تمام جونیئر انجینئرز، تمام وارڈ انسپکٹر، دیگر اہلکار اور وارڈ کونسلر شامل رہے۔ کمشنر نے بتایا کہ محرم کے تہوار کے موقع پر بہت زیادہ ہجوم کے پیش نظر صفائی ستھرائی، چونا، بلیچنگ، پینے کے پانی اور روشنی کے انتظامات کی ہدایات دی گئی ہیں، محرم کا تہوار 26 جولائی سے 30 جولائی تک منایا جائے گا، یہاں متبادل روشنی کا انتظام کرنے کا بھی یعنی کہ جنریٹر لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ساتھ ہی اُنہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ انجینئر بنود پرساد کو بیت الخلاء کے لیے جگہ کی نشان دہی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، کربلا کے قریب دو مقامات پر ضرورت کے مطابق پانی کے ٹینکر اور موبائل ٹوائلٹ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ متعلقہ جونیئر انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر کو ہدایت کی گئی کہ وہ تازيہ کے جلوس کے راستے پر موجود گڑھوں کو بھردیں اور نالے کے ٹوٹے ہوئے سلیب اور چیمبر کی مرمت کردیں تاکہ کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہو اور آنے جانے والے آرام سے آ جاسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.