بھاگلپور ، بہار میں بھاگلپور ضلع کے کجریلی تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے سموار کو ایک دکاندار کا گلا ریت کرقتل کر دیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ پچھیارا گاﺅں کے نزدیک بدمعاشوں نے دکاندار سنیل کمار سنگھ (45) کا گلا ریت کر قتل کر دیا۔ متوفی چاند پور گاﺅں کا رہنے والا تھا اور کجریلی بازا رمیں ٹینٹ ہاﺅس چلا تا تھا۔
ذرائع نے بتایاکہ قتل کی وجہ عشق و معاشقہ ہے۔ متوفی کے اہل خانہ کے بیان پر ایک نامزد ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھاگلپور کے جواہرلال نہرو میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔
یواین آئی
مزید پڑھیں:Bhagalpur Firing بھاگلپور میں ای رکشا ڈرائیور کا گولی مار کر قتل