ETV Bharat / state

امتیاز احمد کریمی بہار پبلک سروس کمیشن کے رکن منتخب - اُردو ڈائریکٹوریٹ

بہار حکومت نے اُردو ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر امتیاز احمد کریمی کو وی آر ایس دلا کر بہار پبلک سروس کمیشن کا رکن نامزد کیا ہے۔

imtiyaz ahmad karimi
imtiyaz ahmad karimi
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 10:22 AM IST

بہار پبلک سروس کمیشن کے 1992 بیچ کے آفیسر امتیاز احمد کریمی بہار پبلک سروس کمیشن کے رکن بنائے گئے ہیں۔ حکومت نے انہیں اُردو ڈائریکٹوریٹ سے وی آر ایس دلا کر نئی ذمہ داری سونپی ہے۔

امتیاز احمد کریمی

امتیاز احمد کریمی نے جب سے اردو ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اس وقت سے ریاست میں اُردو کی فضا ہموار ہو رہی تھی اور اردو کے لیے نمایاں کام کئے ہیں۔

امتیاز احمد کریمی نے بہار کے تقریباً 80 ہزار اسکولوں کا سروے کروا کر وہاں اُردو تعلیم کا جائزہ لیا نیز تمام اسکولوں میں اُردو کو بحال کرنے کی کوشش کی۔

محمد زبیر قریشی آل انڈیا علما بورڈ کے یوتھ صدر منتخب

امتیاز احمد کریمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار پبلک سروس کمیشن انصاف کرنے کی جگہ ہے وہاں انصاف ہو تو باصلاحیت غریب کے بچے بھی کامیاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'انہیں اُردو ڈائریکٹوریٹ سے الگ ہو نے کا ملال تو ہے لیکن بی پی ایس سی میں بڑا کام کرنے کا جذبہ بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.