ETV Bharat / state

Meeting of Anjuman Mufhafiz e Urdu گیا میں انجمن محافظ اردو کی نشست میں اہم قراردادیں منظور - بہار نیوز

ریاست بہار کے ضلع گیا میں انجمن محافظ اردو کی نشست ہوئی جس میں اہم قراردادیں منظور ہوئیں۔ اس نشست میں انجمن کے اراکین کے ساتھ شہر کے معزز افراد نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Resolutions Passed in the Meeting of Anjuman Mufhafiz e Urdu

گیا میں انجمن محافظ اردو کی نشست میں اہم قراردادیں منظور

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 9:15 PM IST

گیا: انجمن محافظ اردو بہار گیا کی مجلس عاملہ کی آج نشست منعقد ہوئی جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اس نشست میں انجمن محافظ اردو کے جنرل سکریٹری سید فضل وارث نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کو بذریعہ ای میل اور پوسٹ کے ذریعہ خط ارسال کیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بہار کے سکنڈری وہائر سکنڈری اسکولوں میں اردو موضوع کو اختیاری کے بجائے لازمی سبجیکٹ کیا جائے اور محکمہ تعلیم بہار کے لیٹر نمبر 799 میں ترمیم کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کیا جائے کیوں کہ بہار کی آبادی گزشتہ دو برسوں سے اپنی مادری زبان کو نظرانداز کیے جانے کے باعث بے چین ہے۔ لہذا اردو آبادی کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے اردو زبان وادب کی ترویج واشاعت کے لیے کام ہوں اس کے علاوہ اردو کے دوسرے مسائل کے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا ۔

اس نشست میں جامع مسجد کے امام مولانا محفوظ الرحمن، حاجی عظمت حسین خان، صلاح الدین فرہاد، محمد شمیم، مرزا تنویر حسن، محمد شفیع احمد، ڈاکٹر احسان دان، سید عبد الحلیم، ڈاکٹر سید آصف وغیرہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ Meeting of Anjuman Mufhafiz e Urdu In Gaya

یہ بھی پڑھیں: Nitish Kumar to Visit Gaya گیا کی قومی یکجہتی ہی ترقی کا ذریعہ ہے، وجے مانجھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.