ETV Bharat / state

کشن گنج میں ووٹر لسٹ کی تصدیق کا کام زوروں پر

ریاست بہار کے کشن گنج ضلع میں اس وقت ووٹر لسٹ کی تصدیق کا کام زوروں پر ہے-

کشن گنج میں ووٹر لسٹ کی تصدیق کا کام زوروں پر
author img

By

Published : Oct 5, 2019, 11:21 PM IST

واضح رہے کہ شناختی کارڈ کو آدھار سے جوڑنے اور تصدیق کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں 20 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوپایا ہے۔

کشن گنج میں ووٹر لسٹ کی تصدیق کا کام زوروں پر

آسام این آر سی کے بعد سے ہی بنگلہ دیش کے بیحد قریب سمجھے جانے والے مسلم اکثریتی علاقہ کشن گنج میں دہشت کا ماحول ہے۔ لوگ اپنے کاغذات درست کرانے کو لیکر در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ کی تصدیق کا وقت تو مقرر کردیا گیا لیکن اس سلسلہ میں بہتر انتظامات کا فقدان پایا جاتا ہے۔

اس سلسلہ میں جمعیت علماء ہند، کوچادھامن کے صدر الحاج اظہار آصفی نے کہا کہ ناتجربہ کار عملہ کی وجہ سے اس کام میں زیادہ وقت لگ رہا ہے جبکہ بلاک کے بی ڈی او نے مقررہ وقت میں کام کو مکمل کرلینے کا عوام کو بھروسہ دلایا ہے۔

اظہار آصفی نے مزید کہا کہ بہت جلد جمعیت کا وفد ضلع کلکٹر سے ملکر آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرے گا۔

وہیں سماجی کارکن ذکی انظر نے کہا کہ اس وقت کشن گنج میں این آر سی کو لیکر لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ لوگ اپنے کاغذات درست کرنے کے مقصد سے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں کیونکہ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے مناسب انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔

Intro:بہار : ریاست بہار کے کشن گنج ضلع میں اس وقت ووٹر لسٹ کی تصدیق کا کام زوروں پر ہے. واضح رہے کہ شناختی کارڈ کو آدھار سے جوڑنے اور تصدیق کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر ہے لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ ابھی تک 20 فیصدی کام بھی پورا نہیں ہو سکا ہے. آسام این آر سی کے بعد سے ہی بنگلہ دیش کے بیحد قریب سمجھے جانے والے مسلم اکثریتی کشن گنج ضلع میں دہشت کا ماحول ہے. لوگ اپنے کاغذات درست کرانے کو لیکر در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں. حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ تصدیق کا وقت تو مقرر کر دیا گیا ہے لیکن سدھار کے لئے انتظامات کی بیحد کمی پائی جا رہی ہے. اس سلسلے میں جمعیت علماء ہند، کوچادھامن کے صدر الحاج اظہار اصفی کہتے ہیں کہ شناختی کارڈ تصدیق کا کام جن بی ایل او آفیسر کو دئیے گئیے ہیں انہیں آدھا سے زیادہ کام پتہ ہی نہیں ہے، وہ محض رسمی طور پر اپنا ڈیوٹی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اس کام میں ضرورت سے زیادہ وقت لگ رہا ہے. وہ آگے کہتے ہیں کہ کام میں ہو رہی دیری کو دیکھتے ہوئے ہم لوگوں نے بلاک کے بی ڈی او سے بات کی ہے، انہوں سے بھروسہ دلایا ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے سبھی کے شناختی کارڈ تصدیق کے ساتھ ساتھ آدھار سے لنک ہو جائیں گے. لیکن جس رفتار سے کام ہو رہا ہے تو مجھے نہیں لگتا ہے کہ آئیندہ 15 اکتوبر تک پروجیکٹ مکمل ہو پائیگا. اظہار اصفی نے مزید کہا کہ ہمیں آئیندہ 11 یا 12 تاریخ کا انتظار ہے. اس کے بعد ہم جمعیت کے لوگ ایک وفد کے ساتھ ضلع کلکٹر سے ملیں گے اور ان سے وقت میں اضافہ کی مانگ کریں گے.
وہیں سماجی کارکن و ہمارا اسکول گوپال پور کے ڈائریکٹر ذکی انظر نے کہا کہ صحیح معائنے میں اس وقت کشن گنج ضلع میں این آر سی کو لیکر لوگوں میں خوف ہے. اپنے کاغذات سدھارنے کے لئے لوگ یہاں وہاں بھٹک رہے ہیں. ضلع انتظامیہ کی جانب سے جو انتظامات کئے جانے تھے وہ نہیں کئے گئے ہیں. شناختی کارڈ کو آدھار سے جوڑنے اور تصدیق کے لئے آفسران کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ مشینیں بھی بڑھانی چاہئے اور اس کے لئے عوامی نمائندے مثلاً رکن اسمبلی اور رکن پارلیامن کو خاص توجہ دینا چاہئے.
اس سلسلے میں دیگر زمداران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کئے.

Body:Bites
1. Izhar Asafi : President Jamiat Ulma e Kochadhaman
2. Zaki Anzer : Director Hamara School Gopalpur
3. Master Hashim Anjum

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.