ETV Bharat / state

Illegal Occupants on Waqf Lands: شیعہ وقف بورڈ نے مقبوضہ زمین کو آزاد کرایا: افضل عباس - وقف زمینوں پر ناجائز قبضے

بہار شیعہ وقف بورڈ اور ریاستی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے وقف اراضی پر غیر قانونی طریقے سے قابض لوگوں کو وہاں سے ہٹایا گیا جس سے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر ہے۔ Bihar Shia Waqf Board

بہار شیعہ وقف بورڈ
بہار شیعہ وقف بورڈ
author img

By

Published : May 25, 2022, 2:24 PM IST

پٹنہ: بہار حکومت کا اعادہ ہے کہ ریاست میں اوقاف کی زمین پر جتنے بھی لوگ غیر قانونی طریقے سے قابض ہیں، چاہے وہ کسی پارٹی یا برادری سے تعلق رکھتا ہو سب کو خالی کرایا جائے گا تاکہ اس کا صحیح استعمال ملت کی فلاح و بہبود کے لیے ہو سکے۔ ابھی حال میں پٹنہ سٹی کے بھدر گھاٹ اور کنگن گھاٹ کے درمیان بڑے رقبے میں شیعہ وقف بورڈ کی زمین ہے۔ جس پر وہاں کے مقامی لوگوں نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر رکھا تھا، انہیں کئی بار نوٹس دی گئی تھی لیکن انہوں نے سمین خالی نہیں کی، نتیجتاً ضلع انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے زمینیں آزاد کروائی۔ Illegal Occupation on the Waqf Lands

بہار شیعہ وقف بورڈ

مذکورہ باتیں شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پٹنہ سِٹی میں امام معادی وقف اسٹیٹ اور جعفر قلی خان وقف اسٹیٹ کی بڑی اراضی ہے جس پر گزشتہ کئی برسوں سے رسوخ داروں نے قبضہ کیا ہوا تھا، ہم نے انہیں وقف زمین خالی کرنے کے لیے کئی نوٹس جاری کئے لیکن ان لوگوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمین خالی نہیں کی اور ماحول کشیدہ کرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب شیعہ وقف بورڈ کی زمین خالی ہونے پر مقامی لوگوں نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے ساتھ چیئرمین شیعہ وقف بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا، سماجی کارکن عبدالباقی نے کہا کہ ایک لمبے عرصے سے شیعہ وقف بورڈ کی زمین پر لوگوں نے قبضہ کیا ہوا تھا جس سے یہاں کے لوگوں کو پریشانی ہوتی تھی اور کوئی بھی چیئرمین ان اراضی کو آزاد نہیں کرا سکا اس معاملے میں افضل عباس نے تاریخی کام کیا ہے، اب اس زمین پر ضرورت مندوں کے لئے کسی منصوبے کے تحت کوئی تعمیری کام ہو اس کا ہم لوگ مطالبہ کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.