ریاست بہار کے ضلع کیمور کے چین پور تھانہ علاقہ میں بڑے پیمانے پر کئی مہینہ سے اسلحہ بنانے کا کاروبار چل رہا تھا۔ لیکن اس کی جانکاری نہ ہی مقامی چوکیدار کو ہوئی اور نہ ہی پولیس محکمہ کو ہوئی۔ پورے معاملے کا خلاصہ تب ہوا جب ایس پی دلنواز احمد کی ہدایت پر چین پور پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ تبھی ایک موٹرسائیکل پر سوار تین شخص پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔
پولیس کو ان کی کارگردگی مشکوک لگی۔ تبھی جانچ میں لگی پولیس نے ان کو دوڑا کر پکڑا اور اپنے قبضہ میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران تینوں کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس نے جب سختی سے تفتیش کی تو ایک بڑے معاملے کا خلاصہ ہوا۔ ساتھ ہی نشاندہی پر جب پولیس چین پور کے تیروئی گاٶں پہنچی تو مقامی رہائشی رام دلار شرما کے گھر میں اسلحوں کا ذخیرہ دیکھ کر ہوش اڑ گئے۔
پولیس نے اسلحہ بنانے والے سامان سمیت بڑی تعداد میں اسلحوں کو ضبط کر مکان کو سیز کر دیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کے گرفت میں آئے رام دلار شرما موضع تیروئی کے بتائے جارہے ہیں جبکہ ظالم رام، سنجے کھروار، انل کھروار بھبھوا کے مقامی رہائشی بتائے گئے ہیں۔
اس تعلق سے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ جیسے ہی چین پور شاہرہ پر چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل پر سوار تین لوگ آئے اور پولیس کو دیکھتے ہی بھاگنے لگے۔ تبھی پولیس نے انہیں دوڑا کر پکڑلیا۔ پکڑے گئے سبھی مجرم ہیں جو پہلے بھی کئی معاملے میں جیل جاچکے ہیں۔
گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ سختی سے کی گئی تو ان کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوئے۔ اس کے بعد گرفتار رام دلار شرما کی نشاندہی پر جب اس کے گھر پر چھاپہ ماری کی گٸ تو منی گن فیکٹری کا خلاصہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 'کسانوں کی یہ تحریک ملک کا دوسرا شاہین باغ بننے جا رہی ہے'
پولس نے موقع سے اسلحہ بنانے والے سامان سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کی اسلحہ و اس کے سامان کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مکان کو سیز کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کی گرفتار سبھی لوگوں کو جیل بھج دیا گیا ہے۔