ETV Bharat / state

پورنیہ کمشنری کے آئی جی پہنچے ارریہ، حالات کا لیا جائزہ - بہار نیوز

ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن پر عوام کے ذریعہ ہو رہے عمل کو لیکر ضلع انتظامیہ جہاں سخت نظر آ رہی ہے، چوک چوراہوں و دیگر عوامی مقامات پر پولس اہلکاروں کی ٹیم موجود ہے جو بلا ضرورت آمد و رفت کرنے والے لوگوں سے سختی سے نپٹ رہی ہے اور جرمانہ عائد کر رہی ہے۔

پورنیہ کمشنری کے آئی جی پہنچے ارریہ
پورنیہ کمشنری کے آئی جی پہنچے ارریہ
author img

By

Published : May 2, 2020, 5:47 PM IST

وہیں اب 38 دنوں میں اب 667 گاڑیاں ضبط کی گئی ہے اور 54 لاکھ روپے وصولی ہوئی ہے۔ بازار میں ضرورت کے تحت ہی لوگ نکل رہے ہیں، شہر میں سبزی اور پھل والوں کی دوکان ضلع اسکول احاطہ میں شفٹ کیا گیا ہے اور یہاں بھی سماجی دوری کا خیال کرتے ہوئے گھیرا بنایا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی سبزی لینے والوں کے لئے ماسک لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ وہیں ارریہ میں لاک ڈاؤن پر ہو رہے عمل کا جائزہ لینے پورنیہ کمشنری کے آئی جی ونود کمار آج ارریہ پہنچے۔

ونود کمار پہنچنے کے بعد اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کر صورتحال کا جائزہ لیا اور کئی اہم ہدایت بھی دیے۔

اس سے قبل آئی جی ونود کمار شہر کے زیرو مائل بس اسٹینڈ بھی گئے اور جانچ کے لئے بنے کیمپ کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر آئی جی ونود کمار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نافذ لاک ڈاؤن پر عمل کرانا ہماری پہلی ترجیح ہے، اسی کو لے کر شہر و دیہی علاقوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کو بیدار کیا جا رہا ہے کہ کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، بہت ضروری ہو تو بنا ماسک لگائے گھر سے باہر نہ نکلیں، نکلنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام کو خود سے بڑھ کر اس پر عمل کرنا چاہیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.