ETV Bharat / state

ارریہ: ضلع ہیڈ کوارٹر سے ہونے والے ویڈیو کانفرنسگ کا جائزہ لینے پہنچے آئی جی - ضلع کے دونوں سب ڈویژنل کے پولس اہلکاروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی

آئی جی ونود کمار نے ضلع کے تمام اعلیٰ افسران کو بتایا کہ ریاست ہیڈ کوارٹر سے ہر ہفتے 10 اہم نکات پر آپ سے پوچھا جائے گا جس کی تیاری پہلے کر کے رکھنی ہوگی۔

آئی جی ونود کمار
آئی جی ونود کمار
author img

By

Published : Dec 23, 2019, 5:00 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ریاستی محکمہ پولس ہیڈ کوارٹر اب ہر ہفتے ریاست کے تمام اضلاع کا ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ وہاں کے حالات، نظم و نسق اور مقدمات کا جائزہ لے گی تاکہ ضلع انتظامیہ مسلسل حرکت میں نظر آئے اور بغیر کسی تاخیر کے زیر التوا معاملوں کا بروقت حل کیا جاسکے۔
اسی ضمن میں پورنیہ کمشنری کے آئی جی ونود کمار ارریہ پہنچے اور انہوں نے مختلف تھانوں کا جائزہ لیا، بعد ازاں ایس پی دفتر میں ضلع کے دونوں سب ڈویژنل کے پولس اہلکاروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی اور ضلع کے نظم و نسق کے بابت معلومات حاصل کی.

آئی جی ونود کمار نے ضلع کے تمام اعلیٰ افسران کو بتایا کہ ریاست ہیڈ کوارٹر سے ہر ہفتے 10 اہم نکات پر آپ سے پوچھا جائے گا جس کی تیاری پہلے کر کے رکھنی ہوگی، موجودہ حکومت شراب اور شراب معاملے میں گرفتار ہونے والوں کے تئیں بہت سخت ہے، ایسے لوگوں پر فوراً ایکشن لیں۔

IG Meeting in Araria

انہوں نے افسران کو بتایا کہ بہار ہیڈ کوارٹر آپ تمام لوگوں سے آپ کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لے گا اس لئے اس بات کو یقینی بنایئے کہ جن کی جو ذمہ داری ہے اسے جوابدہی سمجھتے ہوئے دئے گئے مقررہ وقت پر انجام دے کر متعلقہ محکمہ کو رپورٹ سونپے تاکہ آپ کی سرگرمیوں کا صحیح تجزیہ ہو سکے۔

آئی جی . ونود کمار نے تمام اعلیٰ افسران کو ہدایت دی کہ ان تمام نکات پر آپ اپڈیٹ رہیں تاکہ ویڈیو کانفرنسگ کے وقت آپ کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اور جو کام آپ نے کیا ہے وہ احسن نظروں سے دکھا جائے۔

اس میٹنگ میں ایس پی دھورت سائلی، ٹاؤن ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ، فاربس گنج ڈی ایس پی منوج کمار کے علاوہ سبھی سرکل انسپکٹر موجود تھے.

Intro:ضلع ہیڈ کوارٹر سے ہونے والے ویڈیو کانفرنسگ کا جائزہ لینے آئی جی ارریہ پہنچے

ارریہ : بہار محکمہ پولس ہیڈ کوارٹر اب ہر ہفتے ریاست کے تمام اضلاع کا ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ وہاں کے حالات، نظم و نسق اور مقدمات کا جائزہ لے گی تاکہ ضلع انتظامیہ مسلسل حرکت میں نظر آئے اور بغیر کسی تاخیر کے زیر التوا معاملوں کا بروقت نپٹارا ہو سکے ، اسی ضمن میں پورنیہ کمشنری کے آئی جی ونود کمار آج ارریہ پہنچے اور مختلف تھانوں کا جائزہ لیا، بعد ازاں ایس پی دفتر میں ارریہ ضلع کے دونوں سب ڈویژنل کے پولس اہلکار کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی اور ضلع کے نظم و نسق کے بابت معلومات حاصل کی.

Body:آئی جی ونود کمار نے ضلع کے تمام اعلیٰ افسران کو بتایا کہ بہار ہیڈ کوارٹر سے ہر ہفتے دس اہم نکات پر آپ سے پوچھا جائے گا جس کی تیاری پہلے کر کے رکھنی ہوگی، موجودہ حکومت شراب اور شراب معاملے میں گرفتار ہونے والوں کے تئیں بہت سخت ہے، ایسے لوگوں پر فوراً ایکشن لیں، بہار ہیڈ کوارٹر آپ تمام لوگوں سے آپ کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لے گا اس لئے اس بات کو یقینی بنائے کہ جن کی جو ذمہ داری ہے اسے جوابدہی سمجھتے ہوئے دئے گئے مقررہ وقت پر انجام دے کر متعلقہ محکمہ کو رپورٹ سونپے تاکہ آپ کی سرگرمیوں کا صحیح تجزیہ ہو سکے.

Conclusion:آئی جی ونود کمار نے کہا کہ شراب معاملے میں گرفتاری اور برآمدگی، پانچ سو لیٹر سے زیادہ مقدار میں شراب کی برآمدگی ہوئی ہے یا کم، کس معاملے میں آپ کھوجی کتوں کا استعمال کرتے ہیں، ساتھ ہی قتل، لوٹ، ڈکیتی و زیر التوا معاملوں کی موجودہ صورتحال کیا ہے، نیز جن ملزمان پر وارنٹ ہے ان کی گرفتاری کہاں تک ہوئی ہے، تھانہ میں ٹیلی-فون کی ٹھیک طریقے سے کام کرتی ہے یا نہیں وغیرہ موضوعات پر بھی آپ سے سوال کیا جائے گا. ونود کمار نے تمام اعلیٰ افسران کو ہدایت دی کہ ان تمام نکات پر آپ اپڈیٹ رہے، تاکہ ویڈیو کانفرنسگ کے وقت آپ کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اور جو کام آپ نے کیا ہے وہ احسن نظروں سے دکھی جائے. اس میٹنگ میں ایس پی دھورت سائلی، ٹاؤن ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ، فاربس گنج ڈی ایس پی منوج کمار کے علاوہ سبھی سرکل انسپکٹر موجود تھے.

نوٹ...... اس میں کسی کی بائٹ نہیں ہے، صرف ویزول ہے.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.