اس تنظیم کے ذریعہ ہر روز پورے ایک ماہ ایک ہزار روزے داروں کو فطار کرایا جاتا ہے۔
اس تنظیم کا نام ہے توحید ایجکشنل ٹرسٹ ہے، جسے مولانا عبدالمتین سلفی سنہ 1988 میں کیا گیا تھا۔ اس وقت سے یہ تنظیم فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے۔
کشن گنج کے مختلف علاقوں مثلاً کھگڑا، سباش پلی اور پشچھم پلی میں افطار کا انتظام مسجد کے احاطے میں کیا جاتا ہے۔
اس افطار پارٹی میں ہر طرح کے مقامی اور غیر مقامی افراد کی شرکت ہوتی ہے۔ کبھی کبھی غیر مسلم افراد بھی اس افطار پارٹی میں شریک ہوتے ہیں۔
ذمہ داران نے بتایا کہ یہ انتظام خاص کر ان لوگوں کے لیے ہے جو افطار کا انتظام خود سے نہیں کر پاتے ہیں، اس لیے ایسے افراد کی سہولت کے لیے یہ نظم ادارے کی جانب سے ہر برس کیا جاتا ہے۔