ETV Bharat / state

آپ کھیل میں ماہر ہیں تو حکومتِ بہار میں مل سکتی ہے نوکری

حکومتِ بہار کھیل میں صلاحیت رکھنے والوں کے لئے نوکری کا بہترین موقع فراہم کررہی ہے۔ جس کے لئے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 9:16 AM IST

News news
آپ کھیل میں ماہر ہیں تو بہار سرکار میں مل سکتی ہے نوکری

اگر آپ کھیل میں ماہر ہیں اور اپنی صلاحیت پر بھروسہ ہے تو آپ کے لئے اچھا موقع ہے۔ بہار سرکار 21 کھلاڑیوں کو نوکری دینے جارہی ہے۔ دراصل محکمہ پولیس نے کھیل کود کوٹہ سے پولیس سب انسپکٹر بھرتی 2021 کے لئے اشتہار جاری کردیا ہے۔ اہل امیدوار 10 جولائی سے 9 اگست تک اس کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

اگر آپ خواہش مند ہیں تو آپ کو محکمہ پولیس کے نام سردار پٹیل بھون پٹنہ کے نام درخواست دینا ہوگا، ویسے آپ آفیشیل ویب سائٹ http://www.biharpolice.bih.nic.in/ پر بھی جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔

اس بھرتی میں اہم بات یہ ہے کہ اس میں تحریری امتحان نہیں لیا جائے گا۔ ڈی جی پی کی نگرانی میں تشکیل دی گئی کھیل سمیتی کے ذریعے اچھے کھلاڑیوں کو ڈھونڈا جارہا ہے۔

اس کے لئے یکم جولائی 2021 سے پہلے کسی منظور شدہ کالج سے گریجویشن یا ریاستی سرکار کے ذریعے منظور شدہ اس کے برابر کی ڈگری ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حقوق انسانی کے کارکن اسٹین سوامی کا انتقال

امیدواروں کو جملہ 100 نمبروں کے معیار پر کھرا اترنا پڑے گا۔ 100 نمبرات میں کم از کم 60 نمبر حاصل کرنے والے ہی مناسب سمجھے جائیں گے۔ تاہم جس کو زیادہ سے زیادہ نمبر ملیں گے انہیں ہی ترجیح دی جائے گی۔ اس میں کھیل میں کامیابی کا پیمانہ 70 نمبر کا ہوگا جب کہ سلیکشن ٹیسٹ کے دوران تشخیص 30 نمبر کی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.