ETV Bharat / state

ارریہ: مطالبات پورے نہ ہونے پر ریاستی حکومت کو گھیرنے کی تیاری

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ کو لے کر گزشتہ 17 فروری سے اساتذہ ہڑتال پر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ہم پانچ مارچ کو راج بھون کا گھیراؤ کریں گے۔

If demands are not taken into consideration, teachers will march to raj bhavan on May 5 in araria bihar
مطالبات پورے نہ ہونے پر ریاستی حکومت کو گھیرنے کی تیاری
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 10:11 PM IST

پورے ملک میں ایک طرف جہاں لاک ڈاؤن نافذ ہے وہیں اس کے سبب عوام کو طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غریب مزدور طبقہ کھانا کھانے کو محتاج ہے۔ یومیہ زندگی مفلوج ہے۔

If demands are not taken into consideration, teachers will march to raj bhavan on May 5 in araria bihar
مطالبات پورے نہ ہونے پر ریاستی حکومت کو گھیرنے کی تیاری

وہیں دوسری جانب ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ کو لے کر گزشتہ 17 فروری سے ہڑتال پر چل رہے اساتذہ اب نئی پالیسی بنا کر ریاستی حکومت کو گھیرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حالانکہ اساتذہ جب سے ہڑتال پر ہیں تب سے کئی اساتذہ کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔

ٹیچر یونین ارریہ کے ضلع صدر آفتاب فیروز نے کہا کہ گزشتہ تین مہینے کی غیر معینہ مدت کے ہڑتال میں اب تک درجن بھر سے زائد اساتذہ کی موت معاشی تنگی اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پھر بھی ریاستی حکومت یا ان کے کسی نمائندہ کے ذریعہ اساتذہ یونین سے بات چیت کر اس مسئلے کو حل کرنے کی پہل نہیں کی گئی، جس سے اساتذہ میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

آج ارریہ ضلع کے تمام بلاک کے کنٹریکٹ اساتذہ نے فوت پانے والے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کی اور اس لڑائی کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔

ٹیچر یونین کے ریاستی کور کمیٹی کے رکن جے پی یادو نے کہا کہ ہڑتال کے دوران سینکڑوں اساتذہ پر مقدمہ درج ہوا ہے۔ کتنے اساتذہ کو برخاست کیا گیا اور پھر ہڑتال کے دوران ہی لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا، مگر اب حکومت اساتذہ سے بات چیت کرنے کے بجائے اس پر غلط رویہ اختیار کر رہی ہے۔ اگر حکومت مثبت بات چیت کی پہل نہیں کرتی ہے تو ہم اپنی سات نکاتی مطالبات کی حمایت میں 5 مئی کو تمام کنٹریکٹ اساتذہ راج بھون کی طرف مارچ کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جن اساتذہ کی موت ہڑتال میں ہوئی ہے انہیں 25 لاکھ کا معاوضہ اور ان کے اہل خانہ میں سے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا حکومت اعلان کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.