ETV Bharat / state

BJP Will Go Below 100 Seats مل کر لڑیں گے تو بی جے پی 100 سیٹوں پر سمٹ جائے گی، نتیش کمار

سی پی آئی ایم ایل کے جنرل کنونشن میں وزیر اعلی نتیش کمار نے بڑا بیان دیا ہے اور اشاروں میں اپوزیشن کی قیادت کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ تاہم نتیش نے کہا کہ وہ نہ تو وزیر اعظم کے عہدہ کے دعویدار ہیں اور نہ ہی امیدوار ہیں۔ If Congress listens to me, BJP will go below 100 seats

If Congress listens to me, BJP will go below 100 seats
مل کر لڑیں گے تو بی جے پی 100 سیٹوں پر سمٹ جائے گی
author img

By

Published : Feb 18, 2023, 6:53 PM IST

Updated : Feb 18, 2023, 7:54 PM IST

ویڈیو

پٹنہ: لوک سبھا انتخابات کو ابھی ایک برس سے زائد کا عرصہ باقی ہے تاہم سیاسی پارٹیوں نے لوک سھبا انتخابات کے لیے تیاریاں ابھی سے شروع کردی ہے۔ گذشتہ دنوں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے سبھی اراکین پارلیمان سے کہاکہ' مذہب اور سناتن سے متعلق بیان بازی کی ضرورت نہ ہوتو نہ کریں۔ وہیں اپوزیشن پارٹیاں بھی لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہے۔ سی پی آئی-ایم ایل کے قومی کنونشن میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو لوک سبھا انتخابات میں متحد ہو کر لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم مل کر بی جے پی سے لڑیں تو بی جے پی کو 100 سیٹوں سے نیچے لا سکتے ہیں۔ ورنہ کیا ہوگا، آپ لوگ پہلے ہی جانتے ہیں۔

سی ایم نتیش نے سی پی آئی ایم ایل کے جنرل کنونشن کے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ موقع دیکھ کر وزیراعلیٰ نے اپنی بات رکھی۔ عظیم اتحاد کے رہنماؤں کی موجودگی میں نتیش کمار نے واضح کیا کہ وہ اپوزیشن کی قیادت کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ تاہم وہ بار بار کہتے رہے کہ ہماری ایسی کوئی خواہش نہیں ہے۔' بتادیں کہ ابھی تک لوک سبھا انتخابات 2024 کے بارے میں اپوزیشن میں وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کے بارے میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ بہار میں عظیم اتحاد کی تمام پارٹیاں اس معاملے پر ایک ساتھ ہیں، لیکن ابھی تک یہ تصویر واضح نہیں ہے کہ نتیش کمار یا راہل گاندھی امیدوار ہوں گے۔ دوسری طرف اروند کیجریوال، تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر، ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سمیت کچھ پارٹیاں غیر بی جے پی، غیر کانگریس اتحاد کی پہل کرتی نظر آرہی ہیں۔

سی ایم نتیش نے کہا کہ کانگریس کو اپوزیشن اتحاد میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ہم سب انتظار کر رہے ہیں۔ بی جے پی سے علیحدگی کے بعد وہ پچھلے برس دہلی گئے اور دونوں (راہل اور سونیا) سے ملے۔ سلمان خورشید کے توسط سے کانگریس قیادت سے اپیل ہے کہ اگر تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہو جائیں تو بی جے پی 100 سے نیچے گر جائے گی۔ باقی تمام پارٹیوں کے فون آ رہے ہیں۔ باقی لوگوں کے ساتھ مل کر میٹنگ کریں جس میں سب بیٹھ سکیں۔ ہم کانگریس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ کئی دوسری پارٹیاں متحد ہونے کے لیے تیار ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کانگریس پارٹی سے تمام علاقائی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی اپیل کی، تاکہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دی جا سکے۔ کنونشن میں نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے علاوہ کانگریس لیڈر سلمان خورشید، بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی اور سی پی آئی-ایم ایل کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ اسٹیج پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 18, 2023, 7:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.