ETV Bharat / state

Pappu Yadav On Toxic Liquor اگر خون کے نمونوں کی جانچ کی جائے تو بی جے پی کے 90 فیصد لوگ پکڑے جائیں گے، پپو یادو

جن ادھیکار پارٹی نے چھپرا زہریلی شراب کے واقعہ کے سلسلے میں بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر خون کے نمونوں کی جانچ کی جائے تو بی جے پی کے 90 فیصد لوگ پکڑے جائیں گے۔Pappu Yadav On Toxic Liquor

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 7:39 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پٹنہ: جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) نے چھپرا زہریلی شراب کے واقعہ کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر خون کے نمونوں کی جانچ کی جائے تو بی جے پی کے 90 فیصد لوگ پکڑے جائیں گے۔ جے اے پی کے صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر بی جے پی لیڈروں کو نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر بی جے پی والے بہار کو شراب سے پاک بنانا چاہتے ہیں تو اپنے لیڈروں کے خون کے نمونوں کی جانچ کرائیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 90 فیصد لوگ پکڑے جائیں گے۔Pappu Yadav On Toxic Liquor

مسٹر یادو نے بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر سشیل کمار مودی سے سوال کیا کہ شراب معاملے سے متعلق بنائے گئے قانون کے مطابق حکومت کو معاوضہ دینا تھا یا شراب مافیا کی جائیداد ضبط کرنی تھی۔ نظم یہ ہے کہ معاوضہ شراب مافیا کی جائیداد بیچنے سے حاصل ہونے والی رقم سے دیا جائیگا۔ اگر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار معاوضہ نہیں دے رہے ہیں تو مرکزی حکومت اپنے اعلان کے مطابق پیسہ کیوں نہیں دے رہی ہے۔

جے اے پی کے صدر نے کہا کہ حکومت بنتے ہی بیگوسرائے میں فائرنگ کا واقعہ، ارول میں بچیوں کو زندہ جلانا،بگہامیں 13 سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری، خواتین کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا یا کٹیہارمیں قتل عام ہونا، یہ سب بی جے پی کی سازشیں ہیں۔ مشرخ زہریلی شراب معاملہ بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔ اس سے قبل اس طرح کے واقعات بیتیا ،سیوان، گوپال گنج، نوادہ، مظفر پور اور بکسر میں ہو چکے ہیں۔ ہر جگہ جے اے پی کے لوگوں نے مصیبت زدوں کی مدد کی۔ اس وقت بی جے پی کا کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نیا معاملہ نہیں ہے۔ ہر روز بی جے پی لیڈر نشے میں دھت ہو کر مار پیٹ کرتے ہیں اور معاملے کو دبا دیا جاتاہے ۔ انہوں نے بی جے پی ایم ایل اے کے بیٹے کو شراب پیتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد رہا کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مسٹر یادو نے کہا کہ اپوزیشن کے لیے بہار میں صرف شراب کا مسئلہ ہے لیکن ان کے لیے اس وقت بہار میں دو سب سے اہم مسئلے ہیں۔ ان میں پہلا یہ ہے کہ کسانوں کو یوریا نہیںملنا اور دوسرا غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ذریعہ پیسے لے کر نوجوانوں کو نوکری دینا ہے۔ پارٹی اس کے خلاف بڑے پیمانے پر تحریک چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کسی بھی معاملے پر کسی لیڈر یا افسر کو نہیں بخشیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Chapra Hooch Tragedy بہار میں زہریلی شراب نوشی سے اب تک 75کی موت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.