بکسر: کنبے والوں نے جسے مردہ سمجھ کر آخری رسومات ادا کر دیا تھا اب وہ بارہ سال کے لمبے وقت کے بعد گھر واپس لوٹ گیا ہے۔ نوجوان کو لانے کے لئے بکسر پولیس کی ٹیم پنجاب سے بکسر لائی ہے۔ بارہ سال بعد گھر واپسی سے گاؤں و علاقہ میں خوشی کی لہر ہے۔ چھوی مسہر نامی نوجوان جب گھر سے غائب ہوا تو اس وقت اس کے پاس ایک لڑکا تھا، اب اسے بدقسمتی کہہ لیجئے یا پھر وقت کا شکار کہ جب چھوی مسہر گھر پاکستان سے صحیح سلامت لوٹ آیا ہے تو نہ اب اس کی بیوی ہے اور نہ ہی اس کا لڑکا Buxar Man Found in Pakistan After 12 years۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چھوی مسہر نے بتایا کہ پاکستان کی جیل میں میرے ساتھ وہاں کے لوگوں نے اچھا سلوک کیا۔ میں کو ڈھونڈنے کے لئے گھر سے نکلا تھا لیکن پاکستان پہنچ گیا۔
دراصل مفصل تھانہ علاقے کے خلافت پور گاؤں کے رہنے والے مسہر بارہ سال قبل اچانک گھر سے غائب ہوگیا تھا۔ گھر کے لوگوں کے ذریعے کافی چھان بین کرنے پر نہیں ملا، تو اس وقت گھر والوں نے مردہ سمجھ کر اس کی آخری رسومات ادا کر دی تھی لیکن گزشتہ سال دسمبر ماہ میں اچانک وزارات خارجہ کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان بھٹک کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان حکومت نے اسے گرفتار کر کے کرانچی جیل میں بند کر دیا ہے۔ اس جانکاری کے بعد نوجوان کو واپس ملک لانے کی قواعد شروع کی گئی۔
مزید پڑھیں:
- Another Lapse In Nitish Kumar's Security: نالندہ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سکیورٹی میں چوک
- Waved Saffron Flags At Mosques: مظفر پور میں ہندو شدت پسندوں نے مساجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا
معلوم ہوکہ چھوی مفصل تھانہ کے خلافت پور گاؤں کی دلت بستی میں رہتا تھا۔ چھوی مسہر کی شادی چودہ سال پہلے ہوئی تھی، اس کا ایک بچہ بھی ہے لیکن ایک دن وہ اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔