ETV Bharat / state

میں انڈیا بلاک سے ناراض نہیں ہوں: نتیش کمار - انڈیا بلاک پر نتیش کمار کا بیان

Nitish Kumar On INDIA Alliance بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے واضح کیا ہے کہ وہ انڈیا الائنس سے ناراض نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی کسی عہدے کی خواہش نہیں رہی۔

Bihar CM Nitish Kumar
Bihar CM Nitish Kumar
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 12:10 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے دار الحکومت پٹنہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیش اتحاد انڈیا بلاک سے وہ ناراض نہیں ہیں۔ جب سے انڈیا الائنس کا چوتھا اجلاس دہلی میں منعقد ہوا تھا تبھی سے سیاسی حلقوں میں یہ بحث ہورہی ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ناراض ہیں۔ اسی لیے وہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی موجود نہیں تھے۔ تاہم اب خود بہار کے وزیراعلیٰ نے صورتحال کو واضح کیا ہے۔ پٹنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناراضگی کی بات غلط ہے۔ وہ اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک سے بالکل ناراض نہیں ہیں۔

  • #WATCH पटना (बिहार): मुख्यमंत्री नीतीश कुमार और उपमुख्यमंत्री तेजस्वी यादव ने पूर्व प्रधानमंत्री और भारत रत्न अटल बिहारी वाजपेयी को उनकी 99वीं जयंती पर पुष्पांजलि अर्पित की।

    उन्होंने कहा, "जब से मैं MP रहा हूं तब मेरा संबंध उनके साथ रहा है। जब उनकी सरकार बनी तब उन्होंने मुझे… pic.twitter.com/0RRTIgT5qA

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) December 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نتیش کمار نے کہا کہ "میری ناراضگی کے بارے میں بہت ساری خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، یہ بالکل غلط ہے۔ میں کیوں ناراض ہوں گا؟ میری کوشش رہی ہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہوجانا چاہیے تاکہ ہم 2024 میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے سکیں۔ ہم ہمیشہ کہتے رہے ہیں۔ کہ ہماری کوئی خواہش نہیں ہے، بس یہ کہ سب اکٹھے ہوں اور ایک ساتھ الیکشن لڑیں اور سب کچھ جلدی ہو جائے۔"

  • #WATCH | Patna: Bihar Chief Minister Nitish Kumar says, "Today is the birth anniversary of former Prime Minister and Bharat Ratna Atal Bihari Vajpayee...Ever since I have been an MP, I have known him. When his government was formed, he gave me the responsibility of three… pic.twitter.com/36nxePM5IC

    — ANI (@ANI) December 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بہار کے وزیراعلی نے مزید کہا کہ 'مجھے کسی عہدے کی کوئی خواہش نہیں ہے'۔ نتیش کمار نے وزیر اعظم کا امیدوار یا کنوینر نہ بنائے جانے پر ناراضگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی کسی عہدے کی خواہش نہیں تھی۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جسے جو بنانا چاہے وہ بنا سکتا ہے۔ میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ سب مل کر الیکشن لڑیں اور سیٹ شیئرنگ پر جلد سے جلد کام کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سے سب متحدہوکر انتخاب لڑیں، نتیش

نتیش کمار نے جنتا دل یونائیٹڈ میں پھوٹ کے سوال پر کہا کہ یہ بیکار ہے۔ میری پارٹی پوری طرح متحد ہے اور ہم آئندہ انتخابات کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری پارٹی کو کون توڑ سکتا ہے؟ ہم مکمل طور پر متحد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.