بہار میں تقریباً ہر برس مانسون کے آنکھ مچولی اور ماحولیاتی تبدیلی کے مد نظر ریاستی حکومت نے بہار کے 100گاؤں کو کلائمیٹ اسمارٹ یعنی آلودگی سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کا مقصد موسم کے مطابق زراعت کو فروغ دینا اور فصل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔اس کے لیے کسانوں کو خصوصی تربیت دینے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
محکمہ زراعت کے ایک افسر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ریاست کے آٹھ اضلاع پٹنہ، نالندہ، مونگیر، بھاگلپور، کٹیہار، پورنیا، دربھنگہ اور سمستی پور کے کل 100 قصبوں کے 10ہزار کسانوں کو اس منصوبے میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
بہار کے وزیر زراعت پریم کمار نے بتایا کہ اس کے لیے چار کاریڈور بنائے گئے ہیں اور تمام کاریڈورز میں 25 قصبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چار اجنسیز کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں راجیندر کیندریہ کرشی وشو ودیالے، پوسا، بہار کرشی وشو ودیا لے اور سبور بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کا ماننا ہے کہ ریاست کے نصف حصے ہر برس قحط سالی کے شکار ہو جاتے ہیں جبکہ آدھے حصے سیلاب کی زد میں رہتے ہیں۔
ایسے میں ہر سال قدرتی آفات سے گزرنے والے ان ریاستوں کے کاشت کاروں کو فائدہ نہیں مل پاتا۔ اس منصوبے سے کاشت کار زیادہ پیداوار کریں گے اور ان کی آمدنی بھی بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد موسم کے مطابق کھیتی کرنا، پیداوار میں اضافہ، کسانوں کو اس کے لیے تربیت دینا، کسانوں کی جماعت تیار کرنا اور فصل کے زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے جدید تکنیکون کا استعمال کرنا ہے۔