ریاست بہار کی کیمور پولیس نے انسانی اسمگلنگ گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس اسمگلنگ سے متعلق گیارہ لوگوں کو گرفتار کرکے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بے لاٶں تھانہ کے موضع اوڑھی گاؤں کا رہاٸشی آزاد دکشت نے کچھ دن قبل لومیرج کے طور پر شادی کی۔ شادی کے بعد اس نے اپنی بیوی کو تین لاکھ روپے میں منجو دیوی نام کی ایک عورت کو فروخت کر دیا۔
اس دوران کدرا بلاک کے قریب آزاد دکشت کے ذریعہ بیوی کو فروخت کے بعد بیوی کی اسمگلروں سے بحث ہونے لگی اسی دوران کسی نے اس کی اطلاع پولس کو دے دی۔ موقع پر پہنچی پولس نے تمام ملزمین کو گرفتار کرکے تھانے لے آئی اور پوچھ گچھ کی تو معاملے کا خلاصہ ہوا۔
پوچھ تاچھ کے دوران منجو دیوی کی پہچان راجستھان کے جے پور کے رہاٸشی کے طور پر ہوئی ہے جو لڑکیوں کو فروخت کرنے کا کام کرتی ہے۔
اس تعلق سے ایس پی نے بتایا کی بھبھوا کے روپ پور کی منی دیوی، درگاٶتی کے چھاٶں موضع رہاٸشی پنٹو رام، بے لاٶں کے اکوڑھی گاٶں کا آزاد دکشت اور جے پور راجستھان کی منجو دیوی عرف گائتری دیو ی مل کر گائتری فاؤنڈیشن نام کا ایک فرضی این جی او بنا کر غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کرتے تھے۔
منی دیوی متعدد معاملات میں جیل بھی جا چکی ہے۔ ایس پی نے بتایا کی کل 11 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار سبھی لوگوں سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔