ETV Bharat / state

Huge Fire Broke out in Gaya : گیا کی سبزی مارکیٹ میں آتشزدگی، تقریبا سو دوکانیں جل کرخاکستر - گیا میں تقریبا سو دوکانیں جل کرخاکستر

ضلع گیا کے بودھ گیا میں واقع عالمی شہرت یافتہ مہابودھی مندر سے 500 میٹر دوری پر واقع ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس میں سو سے زیادہ دکانیں جل گئی ہیں۔ دھماکے کی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا بتایا جا رہا ہے موقع پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

گیا کی سبزی مارکیٹ میں آتشزدگی، تقریبا سو دوکانیں جل کرخاکستر

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 3:02 PM IST

گیا کی سبزی مارکیٹ میں آتشزدگی، تقریبا سو دوکانیں جل کرخاکستر

گیا کے بودھ گیا مہابودھی مندر سے 500 میٹر کی دوری پر منگل کو سبزی مارکیٹ میں آگ لگ گئی ، آگ نے اس دوران سو سے زیادہ دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا سبھی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔ آگ کی وجہ سے پانچ سے زیادہ سلنڈر ایک ایک کرکے بلاسٹ ہوئے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ لوگوں نے قیاس آرائی کی کہ کوئی طاقتور بم پھٹا ہے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچی ہوئی ہیں آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ کچرے میں لگی آگ کوبتایا جارہا ہے،دراصل نگر پریشد بودھ گیا کے ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ اس وجہ سے کچرا محلے میں پھیلا ہوا ہے۔ کسی نے کچرے میں آگ لگا دیا اور وہ آگ آج سبزی منڈی تک دھیرے دھیرے پہنچ گئی، ایک کے بعد ایک سبزی منڈی کی دکان ہے آگ کی زد میں آ گئی قریب سو دوکانیں جلکر خاکستر ہوگئی ہیں۔

آگ لگنے کے وجہ سے یہاں سبزی منڈی کی سبھی دکانیں جل کر خاک ہو گئی ہیں ساتھ ہی یہاں پر لگی موٹر سائیکل وغیرہ بھی نذر آتش ہو چکی ہے، بتایا جارہا ہے کہ ایک کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، حالانکہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس بھیانک آتشزدگی میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے، آگ کیوں کیسے لگی ؟ اس کی پوری تفتیش کے لیے ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:CPIML Delegation Visited Gaya Violence Hit Area رام نوی تشدد میں متاثریں پر کارروائی اور ملزمین کو بچانے کی کوشش، سی پی آئی مالے وفد

واضح ہو کہ جس جگہ پہ یہ آگ لگی ہے وہ حساس ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے، مہابودھی مندر کے آس پاس کا پورا علاقہ سخت حفاظتی انتظامات میں ہوتا ہے ایسے میں کوڑے کچرے میں کسی کی جانب سے آگ لگانا اپنے آپ میں یہ باعث تشویش ہے ڈی ایم نے کہا کہ پورے معاملے کی تحقیقات کی جائے گی اور کہیں سے کوئی کوتاہی سامنے آتی ہے تو اس پر کارروائی بھی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.