ملک کے کئی ریاستوں میں ہو رہے انتخابات میں جنتا پارٹی پھر عوام کے درمیان جارہی ہے اسی پارٹی نے اٹل بہاری واجپائی ایل کے اڈوانی ملائم سنگھ یادو لالو پرساد نتیش کمار جیسے بڑے رہنماؤں کو متعارف کرایا ہے۔
پارٹی صدر جے پرکاش بندھو نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ1977 میں پارٹی کا جو وجود تھا آج بھی وہ اسی پر قائم ہے انہوں نے کہا کہ تکلیف اس بات کی ہے کہ جنتا پارٹی نے جن اولادوں کو کھڑا کیا وہ پارٹی سے نکلے اور اپنا نظریہ بدل لیا۔
بندھو نے کہا کہ آج بھی بدعنوانی کو لے کر ہی جنتا پارٹی 2020 کے بہار انتخاب میں پوری قوت سے عوام کے بیچ جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ وہی پارٹی ہےجس نے جے پرکاش نارائن کے رہنمائی میں اندرا گاندھی کا ٹختہ پلٹ دیا تھا اور پہلی بار دیگر پارٹی سے بھارت کے وزیراعظم مرارجی دیسائی بنے تھے۔