ETV Bharat / state

گینگسٹر وکاس دوبے کا بہار کنکشن - پولیس اور وکاس دوبے

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 'وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں کے ذریعہ استعمال ہونے والے اسلحے بہار سے آتے تھے۔ وکاس دوبے اپ گریڈیڈ دیسی پستول بہار سے منگواتا تھا۔'

ہسٹری شیٹر بدمعاش وکاس دوبے کا بہار کنکشن

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 3:43 PM IST

ایس ٹی ایف انکاؤنٹر میں مارے گئے گینگسٹر وکاس دوبے کا بہار کنکشن سامنے آیا ہے۔ پولیس اور ایس ٹی ایف کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بہار سے اسلحہ منگواتا تھا۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وکاس دوبے کے پاس غیر قانونی اسلحہ کی فراہمی کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک تھا۔ وہیں اسلحہ سپلائی کرنے والوں کے بارے میں بھی پولیس کو جانکاری ملی ہے۔ اب پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔

دراصل بیکرو اسکینڈل کو لے کر روزانہ نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ پولیس کے ساتھ ایس آئی ٹی بھی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ جوڈیشل کمیٹی بھی اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 'وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں کے ذریعہ استعمال ہونے والے اسلحے بہار سے آتے تھے۔ وکاس دوبے اپ گریڈیڈ دیسی پستول بہار سے منگواتا تھا۔'

اسی دوران تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ گینگسٹر بڑے پیمانے پر اسلحہ کی فراہمی کا بھی کام کرتا تھا۔

وہیں اب پولیس اور ایس ٹی ایف اسلحہ کی سپلائی کرنے والوں کی تلاش میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریاست اترپردیش میں کانپور کے چوبے پور میں پولیس اور وکاس دوبے کے غنڈوں کے مابین تصادم ہوا تھا جس میں ڈی ایس پی دیویندر مشرا سمیت ان کے آپریشن ٹیم میں شامل آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد سے ملزم وکاس دوبے فرار تھا، جو پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.