گیا کے بارہ چٹی سے ہم پارٹی کی نو منتخب رکن اسمبلی جیوتی دیوی نے کہا 'میڈیا ہاوسز نے ایکزٹ پول میں این ڈی اے کی ہار بتاکر حکومت سے بے دخل کر دیا تھا تاہم عوام کے فیصلے نے ایکزٹ پول کو خارج کردیا ہے، ابھی بہار میں ترقیاتی کاموں کی رفتار اور بڑھنی ہے اسلئے عوام نے این ڈی اے پر اعتماد کیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'وزیراعلیٰ کی کرسی ایک بار پھر نتیش کمار سنبھالیں گے۔'
انہوں نے کہا کہ ان کی جیت حلقہ کے عوام کی وجہ سے ہے۔ اسلیے عوام کے دکھ درد اور ہر معاملے میں ساتھ کھڑی ہو نگی جو ترقیاتی کام پانچ سالوں میں آرجے ڈی کی رکن اسمبلی نے نہیں کیا ہے۔
ان کاموں کو آگے کے پانچ سالوں میں وہ پورا کریں گی کیونکہ علاقے میں متعدد مسائل ہیں، جس کے سدباب کی ہرممکن کوشش ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بہار میں ایک مضبوط حکومت کی ضرورت تھی جو عوام نے بنایا ہے۔
انہوں نے حکومت میں ہم پارٹی کی کتنی نمائندگی ہوگی، اس سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے قومی صدر جیتن رام مانجھی کو اختیارات حاصل ہیں کہ وہ فیصلہ لے سکتے ہیں اگر انہیں کسی وزرات کی ذمہ داری دی جاتی ہے، وہ خوشی سے قبول کریں گی اور پوری محنت ولگن کے ساتھ کام کریں گی حالانکہ انہوں نے کہا کہ انکی طرف سے کوئی مطالبہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ کا اتحاد این ڈی اے بالخصوص وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو سے ہوا تھا۔ ہم پارٹی کو جے ڈی یو کے کھاتے سے کل سات سیٹیں ملی تھیں جس میں چارسیٹوں پر ہم پارٹی کی جیت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:
بہار کے بعد اب اویسی کی نظر بنگال اور اترپردیش پر بھی
گیا کی دس سیٹوں میں تین سیٹوں پر ہم پارٹی کا قبضہ ہے۔ گیا کی تین سیٹوں پر ہم پارٹی نے اپنا امیدوار کھڑے کئے تھے، جہاں سے تینوں سیٹوں پر جیت ہوئی ہے۔