ETV Bharat / state

بلند حوصلہ اور باہمت اسماء خاتون کی بی پی ایس سی میں کامیابی

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 7:21 PM IST

بلند حوصلے، عزم مصمم اور مضبوط قوت ارادی کے ذریعہ پہاڑوں کا بھی سینا چاک کیا جا سکتا ہے۔ ایسا ہی کارنامہ کر دکھایا ہے بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے متوسط گھرانے اسماء خاتون نے۔

بلند حوصلہ اور باہمت اسماء خاتون
بلند حوصلہ اور باہمت اسماء خاتون

اسماء نے 64 ویں بہار پبلک سروس کمیشن (Bihar Public Service Commission) کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کا عہدہ حاصل کیا ہے۔

بلند حوصلہ اور باہمت اسماء خاتون

دارالحکومت پٹنہ کے دیگھا محلے کے ایک متوسط گھرانے کی اسماء خاتون کی کامیابی سے پٹنہ کی مسلم بیٹیوں کا حوصلہ بھی بڑھا ہے اور دیگر لڑکیوں کو بی پی ایس سی امتحان میں شرکت کی ترغیب ملے گی۔

اسماء خاتون نے 2016 میں بہار پبلک سروس کمیشن کی تیاری شروع کی تھی۔ 62 ویں اور 63 ویں بی پی ایس سی کے امتحان انہیں کامیابی نہیں ملی لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل محنت کرتی رہیں۔

اس دوران اسماء نے حج ہاؤس کے شعبہ کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل سے تربیت حاصل کی اور 64 ویں بی پی ایس سی میں نمایاں کامیابی درج کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کا عہدہ حاصل کیا۔

اسماء کی شادی 12 مارچ 2021 کو پٹنہ کے محمد زاہد سے ہوئی تھی جو پیشے سے پرائیویٹ اسکول کے ٹیچر ہیں۔

اسماء خاتون کی والدہ انوری خاتون نے کہا کہ 'لوگوں اور سماج کے طنز کی وجہ سے بیٹی کی شادی کروا دی تھی لیکن اس کا حوصلہ ٹوٹنے نہیں دیا تھی اور مجھے یقین تھا کہ میری بیٹی ضرور کامیاب ہوگی اور آج اس کی محنت رنگ لائی اور اسے امتحان میں کامیابی ملی۔

اسماں خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 'ان کی اس کامیابی سے مسلم لڑکیوں کو حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جو بھی ذمہ داری ملے گی وہ ایمانداری اور لگن سے اس کو بخوبی نبھائیں گی۔

تعلیم کے شعبے میں بہتری کی خواہاں اسماء نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ بچوں کو معیاری تعلیم ملے اور اس کے لیے وہ پوری کوشش کریں گی۔

اسماء کے شوہر محمد زاہد ہے بتایا کہ 'شادی کے بعد اسماء پریشان سی تھی۔ اسے اس بات کی فکر تھی کہ وہ امتحان کی تیاری کس طرح کرے گی لیکن میں نے اس کا حوصلہ بڑھایا اور اسے سمجھایا کہ اللہ کی رحمت سے سب بہتر ہوگا اس لیے محنت کرتے رہو ایک نہ ایک دن اللہ ضرور کامیابی عطا کرے گا۔

اسماء کے والد محمد اشرف کافی خوش ہیں اور بیٹی کی اس کامیابی پر جذباتی بھی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ بیٹی ضرور کامیاب ہوگی اور آج بیٹی ایس ڈی ایم بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کی پرواہ کئے بغیر بیٹی کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.