ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور کچھ ریاستوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، اس بیچ لاکھوں کی تعداد میں مزدور دوسری ریاستوں و اضلاع میں پھنسے ہوئے ہیں جو اب اپنے اپنے گھروں کی طرف لوٹنا چاہتا ہیں۔
بہار حکومت کی جانب سے بہار کے رہنے والے مزدور جو بیرون ریاست و اضلاع میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کی مدد کے لئے تین ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں۔
دہلی میں واقع بہار ہاؤس میں یہ نمبر 24 گھنٹے کام کریں گے۔ یہ نمبر ہیں 01123792009, 011 23792009, 01123014326 اور 01123013884۔
بہار کے مقامی کمشنر ویپن کمار کے حکم پر ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں۔
مسٹر کمار نے کہا 'مزدوروں کی مدد ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس کےلیے مکمل نظام سرگرم ہیں'۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، اب تک پوری دنیا میں اس وائرس سے 24 ہزار 117 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 5 لاکھ 37 ہزار 17 افراد متاثر ہیں۔
اس کے علاوہ ابھی تک 1 لاکھ 24 ہزار 436 افراد اس وائرس سے نجات پا چکے ہیں، وہیں بھارت میں اب تک اس وائرس سے 753 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔