ETV Bharat / state

ارریہ: طوفانی بارش نے بگاڑا موسم کا مزاج

author img

By

Published : May 7, 2020, 5:32 PM IST

ریاست کے مختلف اضلاع میں ہو رہی مسلسل بے موسم بارش نے جہاں ایک طرف موسم کا مزاج بگاڑ دیا ہے وہیں سرد ہوا سے لوگ ایک بار پھر گرم کپڑے استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

طوفانی بارش نے بگاڑا موسم کا مزاج
طوفانی بارش نے بگاڑا موسم کا مزاج

عام طور سے اپریل مہینے میں گرمی کی سختی اور چلچلاتی دھوپ کے لئے جانا جاتا ہے، مگر اس بار قدرت کچھ الگ ہی دکھا رہا ہے۔ ایک طرف لوگ کورونا وائرس نامی وبا سے خوفزدہ ہیں تو دوسری طرف مسلسل ہو رہی بارش سے اب انہیں سیلاب کا بھی ڈر ستانے لگا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

بارش سے کئی ندیوں میں طغیانی ہے، جبکہ ابھی بھی کئی اہم شاہراہ پر پل کا کام زیر تعمیر ہے۔ اس بارش نے عام لوگوں کے ساتھ فصل کا بھی بھاری نقصان کیا ہے۔

کھیتوں میں لگے مکئی، گیہوں کی تیار فصل برباد ہو گیا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسان وقت پر فصل کی کٹائی نہیں کر سکے جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

بارش کا اثر اس بار موسمی پھل آم کے پیداوار پر بھی ہوگا چونکہ تیز طوفانی ہوا سے چھوٹے چھوٹے آم ٹوٹ کر گر گئے ہیں تو کسی درخت پر لگے آم کے پھول جھڑ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی ریاست میں چار دن طوفانی ہوا کے ساتھ بارش ہونے کی امید ہے۔ جس کا اثر صاف طور سے کسانوں کے معاش پر پڑے گا۔

اس تعلق سے کسانوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش سے ان کے فصل کا جو نقصان ہوا ہے، اس کی بھرپائی ریاستی حکومت کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.