ETV Bharat / state

چارا بدعنوانی معاملہ: لالو یادو کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج - چارا بدعنوانی معاملے میں سزا یافتہ لالو پرساد یادو

چائی باسا خزانے سے غیر قانونی طریقے سے رقومات کے نکالنے کے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

چارا بدعنوانی معاملہ: لالو یادو کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 8:01 AM IST

جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں چارا بدعنوانی معاملے میں سزا یافتہ لالو پرساد یادو کی ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

جج اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی۔ ضمانت ملنے کے بعد بھی انہیں فی الحال جیل میں ہی رہنا پڑے گا کیوں کہ انہیں ایک اور معاملے میں سزا سنائی گئی ہے۔

چائی باسا خزانے سے غیر قانونی طریقے سے رقومات کے نکالنے کے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

دراصل چارا بدعنوانی معاملے میں چائی باسا کے ٹریزری سے غیر قانونی طریقے سے رقم نکالنے کے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے انہیں دو معاملے میں پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔

وہیں بہار کے سابق وزیر اعلی کی جانب سے درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ان کی آدھی سزا پوری ہوچکی ہے، لہذا انہیں ضمانت ملنی چاہئے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی بیماری کا بھی حوالہ دیا ہے۔ بیماری کی وجہ سے انہیں علاج کے لئے ریمز ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بی جے پی مسلمانوں کی نہیں ہندوؤں کی دشمن'

واضح رہے کہ 'اس سے قبل بھی انہیں دیوگھر ٹریزری سے غیر قانونی طریقے سے رقم نکالنے کے معاملے میں ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے جبکہ چائی باسا کی ٹریزری معاملے کی سماعت پیر کو ہوگی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.